نماز باجماعت میں صفوں کی درستی کی بابت تاکید اور ترک پر وعید

نماز باجماعت میں صفوں کی درستی کی بابت تاکید اور ترک پر وعید

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: نماز باجماعت میں صف بندی یعنی صفیں برابر رکھنے کی اہمیت کیاہے، اگر صفوں میں خلل آجائے تو کیا نماز ادا نہیں ہوتی یا اس کے اجر میں کمی واقع ہوگی ؟ (بہادرخان ، چترال)

جواب: صفوں کو برابر رکھنے اور اُن کے درمیان خلل یا جگہ چھوڑنے کی ممانعت ذیل کی احادیث میں بیان کی گئی ہیں:

(۱)حضرت ابو امامہ ؓبیان کرتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ترجمہ:’’ صفوں کو برابر کرو اور مونڈھوں کو برابر رکھو اور اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہوجاؤ اورصفوں میں خلا نہ چھوڑو کہ شیطان بھیڑ کے بچے کی طرح تمہارے درمیان داخل ہوجاتا ہے ،(مسند امام احمدبن حنبل :22326)‘‘۔

(۲)ترجمہ:’’ حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صفیں برابر کرو ، کیونکہ صفوں کا برابر رکھنا اقامتِ صلوٰۃ (یعنی جماعت کے لیے سنت ومستحب میں) سے ہے ،(صحیح بخاری:723)‘‘۔

(۳)ترجمہ:’’ حضرت عبداللہ بن عمر ؓبیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو صف کو ملائے گا، اللہ تعالیٰ اُسے(اپنی رحمت سے ) ملا کررکھے گا اور جو صف کو قطع کرے گا، اللہ تعالیٰ اُسے (اپنی رحمت سے) اس کا تعلق قطع کردے گا ،(سُنن نسائی :818)‘‘۔

مجموعۂ احادیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امام نماز شروع کرنے سے قبل مقتدیوں کی صف بندی کا جائزہ لے ،تکبیر سے قبل صفوں کوبرابر اور سیدھا کرنے کا حکم دے۔ مقتدیوں پر لازم ہے کہ جب پہلی صف مکمل ہوجائے اور اس میں کسی فرد کے لیے جگہ حاصل کرنے کا امکان نہ ہو تو پھر دوسری صف کا آغاز کریں۔ ہر صف کی ترتیب میں پہلے آنے والا شخص امام کے پیچھے کھڑا ہو، دوسرے نمبر پر آنے والا پہلے کی دائیں جانب اور تیسرے نمبر پر آنے والا پہلے کی بائیں جانب، اس کے بعد چوتھے نمبر پر آنے والا دوسرے کی دائیں جانب اور پانچویں نمبر پر آنے والا تیسرے کی بائیں جانب کھڑا ہو اور اس طرح پوری صف بنائی جائے، یہ نہ ہو کہ امام کی ایک جانب مقتدی زیادہ ہوں اور دوسری جانب کم ہوں، البتہ اگر امام سے قرب یا بعد میں دونوں جانب برابر ہوں تو ایسی صورت میں دائیں جانب کو بائیں پر ترجیح ہوگی،یعنی نیا آنے والا شخص صف میں دائیں جانب کھڑا ہو۔

احادیثِ مقدّسہ میں ہے : (۱)ترجمہ:’’حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اللہ تعالیٰ صفوں کو ملانے والوں پر رحمت نازل فرماتا ہے اور اس کے فرشتے ان لوگوں کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں اور جو شخص صف کا خلا پر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس کا درجہ بلند فرما دیتا ہے، (سنن ابن ماجہ:995)‘‘۔

(۲)ترجمہ:’’ حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ (نماز کے لیے) تکبیر کہنے سے پہلے ہماری طرف رخِ انور کرتے اورفرماتے: باہم صف بندی کرو اور صف کو سیدھا کرو، پس میں تمہیں پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں، (مسند احمد: 12255)‘‘۔

(۳)ترجمہ:’’ حضرت براء بن عازبؓ بیان کرتے ہیں :جب ہم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ،تو(رسول اللہ ﷺ) صف کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک تشریف لے جاتے اور ہمارے کندھوں اور سینوں کو چھوتے اور فرماتے : اختلاف نہ کرو، تمہارے دل مختلف ہوجائیں گے ، (مسند احمد :18518)‘‘۔

(۴)ترجمہ:’’ حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صفوں کو قائم کرو اور کندھوں اور بازوؤں کو برابر کرو اور شگاف بند کرو اور اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہو جاؤ اور شیطان کے لیے خالی جگہ نہ چھوڑو اور جو شخص صف کو ملائے گا اللہ تعالیٰ اسے ملائے گا اور جو صف کو منقطع کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے)کاٹے گا،(مسند احمد: 5724)‘‘۔

شیخ اسعد محمد سعید صاغر جی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ امام اعظم ابوحنیفہ ؒحضرت حمادؒ سے روایت کرتے ہیں: میں نے ابراہیم سے پہلی صف کے بارے میں پوچھا کہ اسے دوسری صف پر کیوں ترجیح دی گئی ہے،فرمایا:جب تک پہلی صف پوری نہ ہو، دوسری صف میں مت کھڑے ہو، امام محمد بن حسن نے ’’آثار‘‘ میں روایت فرمایا: مناسب یہ ہے کہ جب تک پہلی صف مکمل نہ ہو ، دوسری صف میں کھڑا نہ ہو اور نہ اس پر ہجوم کرے کیونکہ یہ اذیّت دینا ہے اور دوسری صف میں کھڑا ہونا اذیّت رسانی سے بہتر ہے اور یہی ابو حنیفہؒ کا قول ہے،(اَلْفِقْہُ الْحَنَفِی وَأَدِلْتُہٗ،جلد1، ص:192)‘‘۔

یعنی اس کایہ مطلب بھی نہیں کہ پہلے صف میں جگہ بنانے کے لیے صفوں میں گھٹن پیداکردی جائے ، فطری انداز سے صف بندی کی جائے ۔ تاہم اگر صف میں خالی جگہ موجود ہو اور اسے پُر کیے بغیر نماز ادا کر لیں تو ان کی نماز صحیح ہے، لیکن ان کا یہ عمل اچھا نہیں ہے۔ حافظ ابن حجرعسقلانی ؒ لکھتے ہیں:ترجمہ:’’صف بندی واجب ہونے کے باوجود صف بندی نہ کرنے والے کی نماز صحیح ہے،(فتح الباری، جلد2، ص:210)‘‘۔

خلاصۂ کلام یہ کہ درمیان میں کوئی خلا چھوڑے بغیر ترتیب سے صف بندی آدابِ جماعت میں سے ہے ، اس کی رعایت سے اجر میں اضافہ ہوتاہے ، برکت ہوتی ہے ،دل ایک دوسرے سے جڑتے ہیں، لیکن اگر خدانخواستہ صف میں خلا رہ جائے ،تو صحّتِ صلوٰۃ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 26  مارچ ،  2023

سوال:۔ رمضان میں عورتیں نیکی کے کاموں میں کس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتی ہیں؟جواب:۔ ماہ رمضان میں عورتوں کے لئے بہت زیادہ...

  • 26  مارچ ،  2023

سوال:۔ رمضان کے روزوں کی حکمت کیا ہے؟جواب:۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں اس سلسلے میں فرمایا ہے کہ رمضان کا مہینہ برکات...

  • 26  مارچ ،  2023

سوال:۔ سال بھر میں صرف ایک مہینے کے روزے مقرر کئے گئے ہیں، اس کا کیا سبب ہے؟جواب:۔ سال بھر روزے کی پابندی ہمیشہ کے لیے اپنے...

  • 26  مارچ ،  2023

سوال:۔ دنیا کے بعض ممالک ایسے بھی ہیں جہاں چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات ہوتی ہے۔ وہاں روزہ رکھنے کے لئے کیا کیا...

  • 26  مارچ ،  2023

سوال :انجکشن لگوانے کے بعد حلق میں کڑواہٹ محسوس ہوتو اس سے روزہ ٹوٹنے کے متعلق کیا مسئلہ ہے؟جواب:۔ مذکورہ صورت میں روزہ...

  • 26  مارچ ،  2023

سوال:۔ روزہ میں آنکھ میں دوا ڈالنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:۔ روزہ کی حالت میں ہر طرح کی دوا خواہ سیال ہو یا جامد، آنکھ...

  • 25  مارچ ،  2023

سوال:بعض اوقات مریض کو جوشاندہ یا کیپسول گرم پانی میں ڈال کر اس کی بھاپ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، ایسی صورت میں روزہ ہو...

  • 25  مارچ ،  2023

سوال:روزہ کی حالت میں کسی کو خون دینے یا کسی مرض کی تشخیص کیلئے خون نکلوانے سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟جواب:خون...

  • 25  مارچ ،  2023

سوال:روزہ کی حالت میں کسی کو نکسیر آجائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟جواب: روزہ کی حالت میں نکسیر کے آجانے سے روزہ...

  • 25  مارچ ،  2023

سوال:روزہ کی حالت میں گلوکوز چڑھانے کا کیا حکم ہے؟جواب: اس سلسلے میں دو باتیں ذہن نشین رہنی چاہئیں۔ اوّل یہ کہ گلوکوز کو...

  • 25  مارچ ،  2023

سوال: انہیلر کو روزہ میں استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟جواب:آج کل دمہ کے علاج کے لئے انہیلر استعمال کیا جاتا...

  • 25  مارچ ،  2023

سوال: روزہ کی حالت میں آکسیجن لینے کی اجازت ہے یا نہیں؟جواب:آج کل دمہ کے مریضوں کو نلکی کے ذریعہ جو ہوا پہنچائی جاتی ہے،...

  • 24  مارچ ،  2023

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: مسئلہ یہ ہےکہ ہمارا تعلق چمن سے ہے ہمارے ہاں جب رمضان یا عید...

  • 24  مارچ ،  2023

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان المبارک میں فجر کی نماز عام دنوں کی طرح پڑھانی چاہیے یا...

  • 24  مارچ ،  2023

مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال: جنازہ گاہ یا کسی دوسری جگہ وقت کی نماز جماعت سے ادا ہورہی تھی، باہر سے آنے والے شخص...

  • 24  مارچ ،  2023

مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال: نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کو صرف اس لیے روکے رکھنا کہ رشتے دار آخری دیدار...

  • 24  مارچ ،  2023

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ضلع چترال میں جنگلات اور معدنیات پائے جاتے ہیں، علاقے کے لوگ...

  • 24  مارچ ،  2023

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: میں ایک بچہ گود لینا چاہتا ہوں، اس مسئلے میں راہ نمائی...

  • 24  مارچ ،  2023

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے باہر کی جانب سے ستونوں پر چند آیاتِ کریمہ کی...

  • 24  مارچ ،  2023

مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال: عبدالغنی نے اپنی زندگی میں اپنا مکان جامع مسجد ربانی کو وقف کیا کہ ہمارے مرنے کے بعد...