’’نمازِ تراویح‘‘ رمضان المبارک کی اہم عبادت

’’نمازِ تراویح‘‘ رمضان المبارک کی اہم عبادت

ڈاکٹر آسی خرم جہا نگیری

’’نمازِ تراویح‘‘ نبی کریم ﷺ کی سنّت ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص صدق دل اور اعتقاد صحیح کے ساتھ رمضان میں قیام کرے یعنی (تراویح پڑھے) تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔(صحیح مسلم)

حضرت سلمان فارسیؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاکﷺ نے ماہ شعبان کے آخری دن بیان فرمایا : ’’اے لوگو! تمہارے پاس عظمت و برکت والا مہینہ آیا ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے، جس میں ایک رات (ایسی بھی ہے جو) ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے کو فرض فرمایا ہے اور اس کی رات کے قیام یعنی تراویح کو بہت فضیلت دی ہے۔‘‘

تراویح رمضان المبارک کی ایک مسنون عبادت ہے، اس کا آغازآپ ﷺ کے زمانے میں ہی ہوا۔ حضور ﷺ نے دو یا تین راتیں تراویح پڑھائیں، اس کے بعد صحابۂ کرامؓ آپﷺ کے منتظر رہے کہ آپﷺ تشریف لائیں، مگر رسول اللہ ﷺ کاشانۂ نبوت سے باہر تشریف نہیں لائے۔ آپﷺ نے فرمایا: اگر میں باہر آجاتا تو تراویح تم پر فرض ہوجاتی۔

امّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے۔وہ فرماتی ہیں کہ ماہ رمضان کی وسط رات میں ایک مرتبہ حضور اکرم ﷺ نے نماز تراویح پڑھی، لوگوں نے بھی آپﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ دوسری رات نمازیوں کی اتنی کثرت ہوئی کہ مسجد تنگ ہوگئی، لیکن رسول اللہ ﷺ اپنے حجرۂ مبارک سے باہر تشریف نہیں لائے، بلکہ صبح فجر کی نماز کے لیے تشریف لائے۔ نماز فجر سے فارغ ہوکر آپﷺ نے لوگوں سے خطاب فرمایا ’’تمہاری رات کی حالت مجھ سے پوشیدہ نہیں تھی، لیکن اندیشہ یہ تھا کہ کہیں نماز تراویح تم پر فرض ہوجائے اور تم اس کے ادا کرنے سے عاجز ہوجاؤ۔‘‘

نبی اکرمﷺ کے وصال کے بعد صحابہؓ پہلے انفرادی طور پر قیام اللیل کرتے اور بعض نے اسے باجماعت پڑھنا شروع کیا۔ حضرت عمرؓ کے دور میں حضرت ابی بن کعبؓ کو امام بنا کر باجماعت قیام اللیل یا تراویح پڑھنے کا اہتمام کیا گیا، تاکہ لوگوں کو آسانی ہو اور وہ جماعت کا ثواب بھی حاصل کرسکیں۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے مجھ سے جب نماز تراویح کی حدیث سنی تو آپ نے اس پر عمل فرمایا، لوگوں نے دریافت کیا، امیر المومنین، وہ حدیث کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ آپﷺ نے فرمایا:’’عرش الٰہی کے اردگرد ایک جگہ ہے جس کا نام ’’حفیرۃ القدس‘‘ ہے، وہ نور کی جگہ ہے، اس میں اتنے فرشتے ہیں کہ جن کی تعداد اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

وہ عبادت الٰہی میں مصروف رہتے ہیں اور اس میں ایک لمحہ بھی کوتاہی نہیں کرتے۔ جب ماہ رمضان کی راتیں آتی ہیں تو یہ اپنے رب سے زمین پر اترنے کی اجازت طلب کرتے ہیں اور وہ بنی آدم کے ساتھ مل کر نماز پڑھتے ہیں۔ امت محمدیہ میں سے جس نے انہیں چھوا یا انہوں نے کسی کو چھوا تو وہ ایسا نیک بخت و سعید بن جاتا ہے کہ پھر کبھی بدبخت و شقی نہیں بنتا۔ یہ سن کر حضرت عمر فاروقؓ نے ارشاد فرمایا، جب اس نماز تراویح کی یہ شان ہے تو ہم اس کے زیادہ حق دار ہیں، پھر آپ نے تراویح کی جماعت قائم کر کے اسے اجتماعی طورپر ادا کرنے کا اہتمام فرمایا۔

آپ کے زمانے میں تراویح کی نماز ہمیشہ پڑھی گئی، اسی وجہ سے اس کی نسبت آپ سے کی جاتی ہے۔ درحقیقت تراویح کا خصوصی اہتمام اور اس کی باقاعدہ جماعت کرانے کا سہرا حضرت فاروق اعظمؓ کے سر ہے۔ امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ ماہ رمضان کی ابتدائی رات میں جب گھر سے باہر تشریف لاتے اور مسجدوں میں تلاوت قرآن سنتے تو فرماتے ’’اے اللہ! عمرؓ کی قبر کو روشن کردے کہ انہوں نے اللہ کی مسجدوں کو قرآن سے منور کیا۔

حضور اکرم ﷺ کے جلیل القدر صحابی حضرت ابوذر غفاریؓ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی (تراویح) رمضان المبارک کی تیئسویں رات کو ایک تہائی تک حضور ﷺ نے کھڑے ہوکر نماز پڑھائی، چوبیسویں رات کو آپ ﷺ تشریف نہیں لائے، پچیسویں رات کو تشریف لائے تو نصف شب تک نماز پڑھائی۔ ہم نے عرض کیا اگر حضورﷺ ہمیں آج پوری رات نفل پڑھاتے تو خوب ہوتا۔ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’جو شخص امام کے ساتھ نماز ختم ہونے تک باجماعت نماز میں کھڑا رہا، اسے پوری رات کا ثواب ملے گا۔

چھبیسویں شب حضور اکرم ﷺ تشریف نہ لائے، پھر ستائیسویں شب آئی تو رسول اللہ ﷺ نے اہل بیت اطہارؓ کو بھی جمع فرمایا اور ہم سب صحابہؓ کو ساتھ لے کر نماز پڑھائی، یہاں تک کہ ہمیں خوف ہوا کہ ہماری فلاح نہ فوت ہوجائے۔ لوگوں نے عرض کیا، فلاح کے کیا معنیٰ ہیں۔ آپ نے فرمایا: سحری۔رسول اکرم ﷺ نے باجماعت تراویح پڑھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا: جو شخص امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوجاتا ہے تو اس کے لیے ساری رات کا قیام لکھ دیا جاتا ہے۔

Share This:

اسلامی مضامین

  • 22  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 22  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...

  • 22  اپریل ،  2023

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ جانے کے لیے ایک راستہ اور واپسی کے لیے...

  • 22  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...

  • 21  اپریل ،  2023

حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...

  • 21  اپریل ،  2023

مولانا نعمان نعیمماہِ صیام یعنی رمضان المبارک جسے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام...

  • 21  اپریل ،  2023

حکیم محمد سعید شہیدرحمت، مغفرت اور نیکیوں کے فروغ اور حصول سعادت کے موسم بہار نے اپنی رخصت کا اعلان کر دیا۔ اس ماہِ مبارک...

  • 21  اپریل ،  2023

حکیم محمد سعید شہیدماہِ صیام ،رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا جائزہ لینا...

  • 21  اپریل ،  2023

مفتی محمد نعیمرحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اوربرکتوں سمیت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ پتا...

  • 21  اپریل ،  2023

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...

  • 20  اپریل ،  2023

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...

  • 20  اپریل ،  2023

ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...

  • 20  اپریل ،  2023

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص کسی بیوہ اور مسکین...

  • 20  اپریل ،  2023

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 17  اپریل ،  2023

مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...