علمی اور دینی خانوادے کے چشم و چراغ ’مولانا ولایت علی ؒ ‘

علمی اور دینی خانوادے کے چشم و چراغ ’مولانا ولایت علی ؒ ‘

سید صفدر حسین

مولانا ولایت علی کا شمار تحریک آزادی اور مملکت خداداد پاکستان کی بنیاد رکھنے والے اکابرین کے ہراول دستے میں ہوتا ہے۔ مولانا ۱۷۹۰ء میں صوبہ بہار کے شہر عظیم آباد (پٹنہ) میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان عرصہ دراز سے مذکورہ شہر کے مردم خیز محلہ صادق پور میں آباد تھا۔ مولانا ولایت علی کے آباؤ اجداد حضرت زبیر بن عبدالمطلب بن ہاشم جو رسول اللہ ﷺ کے بڑے چچا تھے، ان کی اولاد میں سےتھے۔ مولانا ولایت علی کے والد مولوی فتح علی نے ان کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی۔

انہوں نے علمی مراحل بڑی تیزی سے طے کئے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ لکھنؤ آئے اور یہاں ان کی ملاقات برصغیر کے انیسویں صدی کے عظیم مجاہد سید احمد شہیدؒ سے ہوئی اور انہوں نے سید صاحب کی بیعت کر لی اور ان کے ہمراہ بریلی چلے گئے۔

مولانا ولایت علی ، سید احمد شہیدؒ سے ارشاد اور تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کے پوتے شاہ اسمعٰیل شہید سے بھی اکتسابِ فیض کرتے رہے اور شاہ صاحب موصوف کی جماعت مجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان کی ذاتی صلاحیتوں اور ذوق و شوق کو دیکھ کر شاہ اسمعٰیل شہیدؒ نے انہیں اپنی جماعت مجاہدین میں نائب مقرر کر دیا۔

آغاز میں مولانا ولایت علی تبلیغی اور اصلاحی سرگرمیوں میں مصروف رہے، لیکن بعد میں سکھوں اور انگریزوں کے خلاف جہاد میں حصہ لیا۔ رنجیت سنگھ نے پنجاب اور صوبہ سرحد (موجودہ پختونخواہ) کے غالب علاقوں پر قبضہ کرلیا اور سکھوں کی حکومت قائم کی۔ اس کے بعد اس کے جانشین کمزور ثابت ہوئے اور انگریزوں نے جنگوں میں انہیں شکست دی اور ان کے علاقوں پر قابض ہوگئے۔

مولانا ولایت علی نے اپنی جماعت کے ساتھ سکھوں اور انگریزوں سے جہاد کیا۔ سکھوں کی طاقت ختم کرنے کے بعد پنجاب اور سرحد (پختونخواہ) پر مکمل اقتدار حاصل کرنے میں انگریزوں کے لئے مجاہدین کی طاقت ایک بڑی رکاوٹ تھی، مسلمانوں نے مولانا ولایت علی کی قیادت میں کئی علاقوں پر قبضہ کر کے سید احمد شہیدؒ کی نیابت کرتے ہوئے اسلامی حکومت قائم کر دی تھی۔

مشہور معرکہ بالا کوٹ میں سید احمد شہید ؒ کی قیادت میں مجاہدین نے بشمول مولانا ولایت علی سکھوں سے بڑی بہادری کے ساتھ جہاد کیا، لیکن دفعتاً سید صاحب کے سینے پرگولی لگی اور وہ جام شہادت نوش فرما گئے۔

بعدازاں مولانا نے اپنے آبائی محلہ صادق پور میں مجاہدین کا مرکز قائم رکھا اور انگریزوں کے خلاف جہاد کا سلسلہ جاری رکھا۔ طویل اصلاحی، تبلیغی اور ہمہ جہت دینی خدمات انجام دینے کے بعد ۱۸۵۲ء میں مولانا ولایت علی کا انتقال ہو گیا۔(خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را)

Share This:

اسلامی مضامین

  • 22  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 22  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...

  • 22  اپریل ،  2023

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ جانے کے لیے ایک راستہ اور واپسی کے لیے...

  • 22  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...

  • 21  اپریل ،  2023

حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...

  • 21  اپریل ،  2023

مولانا نعمان نعیمماہِ صیام یعنی رمضان المبارک جسے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام...

  • 21  اپریل ،  2023

حکیم محمد سعید شہیدرحمت، مغفرت اور نیکیوں کے فروغ اور حصول سعادت کے موسم بہار نے اپنی رخصت کا اعلان کر دیا۔ اس ماہِ مبارک...

  • 21  اپریل ،  2023

حکیم محمد سعید شہیدماہِ صیام ،رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا جائزہ لینا...

  • 21  اپریل ،  2023

مفتی محمد نعیمرحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اوربرکتوں سمیت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ پتا...

  • 21  اپریل ،  2023

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...

  • 20  اپریل ،  2023

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...

  • 20  اپریل ،  2023

ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...

  • 20  اپریل ،  2023

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص کسی بیوہ اور مسکین...

  • 20  اپریل ،  2023

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو...

  • 18  اپریل ،  2023

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 17  اپریل ،  2023

مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...