غصے سے بچنے کی تاکید

غصے سے بچنے کی تاکید

سوال : پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے نصیحت کے لیے عرض کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیا نصیحت کی؟

جواب : ایک شخص حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے ایسی کوئی نصیحت کیجئے کہ جب تک میں جیوں اس پر عمل کرسکوں۔ بات مختصر ہو تاکہ میں اس کو بھول نہ جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: غصہ سے بچو۔ اس شخص نے اپنی بات دہرائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ بھی یہی فرمایا: غصہ سے بچو۔ غصہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ غصہ کا اظہار آدمی دوسروں پر کرتا ہے لیکن اس غصے کا نقصان آدمی کو خود بھگتنا پڑتا ہے۔ غصہ آدمی کی سوچ کو غلط رخ پر موڑ دیتا ہے۔ عام حالت میں آدمی مثبت انداز میں سوچتا ہے۔ وہ معتدل انداز میں رائے قائم کرتا ہے لیکن غصہ آتے ہی اس کی سوچ غیر معتدل ہوجاتی ہے۔ وہ حقیقت پسندانہ انداز میں سوچنے کے قابل نہیں رہتا۔ جو آدمی غصہ میں مبتلا ہوتا ہے وہ جذبات کے تحت ایسے فیصلے کرتا ہے جو جذبات سے خالی آدمی کبھی نہیں سوچے گا۔ غصے کا سب سے تباہ کن نتیجہ یہ ہے کہ غصہ ہمیشہ دوطرفہ ہوتا ہے۔ ایک شخص کے غصے کا اظہار دوسرے شخص کو بھی غضب ناک بنادیتا ہے۔ غصہ دوسرے شخص کو جوابی غصے میں مبتلا کردیتا ہے۔ اس طرح غصہ اپنے نتیجے کے اعتبار سے ردعمل کا سبب بنتا ہے۔ ایک شخص ایک عمل کرتا ہے اس کے بعد دوسرا شخص مشتعل ہوکر اسی ردعمل کا طریقہ اختیار کرلیتا ہے۔ یہ عمل اور ردّ عمل بار بار ہوتا رہتا ہے۔ اس لیے غصے کے بعد کسی آدمی کے لیے صحیح طرز عمل صرف ایک ہے۔ وہ ہے غصے کو یک طرفہ طور پر ختم کرنا۔ اسی کی طرف قرآن حکیم میں اس طرح اشارہ کیا گیا ہے: ’’جب ان کو غصہ آتا ہے تو وہ معاف کردیتے ہیں۔‘‘(37؛42) غصے کے نقصان سے بچنے کے لیے یک طرفہ صبر کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 02  مئی ،  2022

سوال :بسنت منانے کے متعلق اسلامی تعلیمات کیا ہیں؟جواب : بسنت ایک ہندوانہ تہوار ہے اور اس کے علاوہ تقریباً ہر سال ہی اس طرح...

  • 02  مئی ،  2022

سوال : آن لائن اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟جواب: آج کل انٹرنیٹ پر اشتہارات کے ذریعے تشہیر کا رجحان...

  • 02  مئی ،  2022

سوال: آج کل مردوں کے نئے نئے ہیئر اسٹائل کا فیشن عروج پر ہے۔ کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟جواب : زمانۂ جاہلیت کی طرح بال...

  • 02  مئی ،  2022

سوال: حقوق کی ادائیگی میں کس بات کا خیال رکھنا چاہیے؟جواب : جو چیز آدمی اپنے لئے بہتر سمجھے، دوسروں کیلئے بھی اسی چیز کو...

  • 02  مئی ،  2022

سوال : اسلام میں پاکیزگی کے متعلق کیا ہدایت کی گئی ہے؟جواب :اسلام ایسا دین ہے جس نے ہر شعبے میں پاکیزگی کا حکم دیا ہے۔...

  • 02  مئی ،  2022

سوال :نیت کا اخلاص ہونے سے کیا مراد ہے؟جواب :حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ...

  • 02  مئی ،  2022

سوال : قرآن کریم کے نزول کا مقصد کیا تھا؟ کیا محض اس کو پڑھ کر ثواب حاصل کرنا مقصد تھا؟جواب : قرآن مجید کتاب ہدایت ہے اس...

  • 02  مئی ،  2022

سوال : صدقہ ٔ فطر کس کی طرف سے ادا کرنا ہوگا؟جواب : عید کی صبح صادق جس شخص پر گزر جائے، اس کا صدقۂ فطر ادا کیا جائے گا۔ یعنی...

  • 01  مئی ،  2022

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 01  مئی ،  2022

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 01  مئی ،  2022

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کے دن کون کون سےکام کرنے سنت ہیں؟جواب : عید کے دن یہ کام سنّت ہیں۔ نماز فجر اپنے محلہ کی...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟جواب: امام اور مقتدی دونوں نماز عیدالفطر کی نیت کریں۔ پھر...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 01  مئی ،  2022

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : کوئی شخص نماز عید کی دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ اپنی پہلی رکعت کیسے پڑھے؟جواب :...