دین میں نئی باتیں ایجاد کرنے کا وبال
- 02 مئی ، 2022
- Web Desk
- اسلامی مضامین

حضرت ابو حازم رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سہل رضی اللہ عنہٗ سے سنا، فرماتے تھے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ میں حوضِ کوثر پر تمہارا منتظر رہوں گا۔ جو حوضِ کوثر پر آجائے گا وہ اس سے (ضرور) پیئے گا اور جو اس سے پیئے گا کبھی بھی پیاسا نہ ہوگا، اور میرے پاس کچھ لوگ آئیں گے کہ میں انہیں جانتا ہوں گا اور وہ مجھے جانتے ہوں گے پھر ان لوگوں کو میرے پاس آنے سے روک دیا جائے گا۔ میں کہوں گا کہ یہ تو میرے (امتی) لوگ ہیں، تو مجھ سے کہا جائے گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں جانتے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کیا اعمال کئے۔ میں کہوں گا: دور ہو دور ہو وہ شخص، جس نے میرے بعد میرے دین کو بدل ڈالا۔
(صحیح مسلم شریف، باب: اثبات حوض نبینا صلی اللہ علیہ وسلم و صفاتہ )
(یہ وہ بدقسمت لوگ ہوں گے جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین میں تحریف کرنے کی کوشش کی اور نئی نئی باتیں سنت کے نام سے دین میں ایجاد کیں اور دین کو رسومات اور نفسانی خواہشات کی تکمیل کا ذریعہ بنالیا اور ہر وہ کام جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے نہیں کیا، اسے دین کا جز بنا لیا۔ ایسے بدقسمت لوگ حوضِ کوثر پر پہنچنے کے باوجود محروم رہیں گے اور ساقیٔ کوثر صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک سے یہ مقدس پانی نہیں پی سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے محفوظ رکھے۔)
اسلامی مضامین
جو شخص مقتدیوں کے نہ چاہتے ہوئے بھی امامت کرے
- 02 مئی ، 2022
حضرت حسن رحمۃ اللہ علیہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین طرح کے...
تین جھوٹ، جھوٹ نہیں
- 02 مئی ، 2022
حضرت حمید بن عبدالرحمن رحمۃ اللہ علیہ اپنی والدہ اُمّ کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی والدہ نے...
جس نے کسی کی چیز ضائع کردی تو بطور تاوان اس کے مثل ادا کرے
- 02 مئی ، 2022
حضرت جسرۃ رضی اللہ عنہا بنت دجاجہ روایت کرتی ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میں نے حضرت صفیہ رضی اللہ...
والدین کی نافرمانی حرام ہے
- 02 مئی ، 2022
حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’اللہ تعالیٰ نے تم پر ماں کی...
مدینہ منورہ میں وفات
- 02 مئی ، 2022
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص اس بات کی...
روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری
- 02 مئی ، 2022
آل خطاب کے ایک شخص سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص قصداً میری زیارت کرتا ہے قیامت...
زمین ہر مرد اور عورت کے متعلق گواہی دے گی
- 02 مئی ، 2022
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی...
سورۂ دخان کی فضیلت
- 02 مئی ، 2022
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے سورۂ دخان...
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
- 02 مئی ، 2022
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی...
شب عید کا قیام
- 01 مئی ، 2022
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
عید کے دن مرحومین کو ثواب
- 01 مئی ، 2022
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...
نمازِ عید سے پہلے کچھ کھانا مستحب ہے
- 01 مئی ، 2022
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
ایک ہولناک دن
- 01 مئی ، 2022
اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے...
روزِ قیامت آمدنی اور خرچ کا حساب
- 01 مئی ، 2022
حضرت ابوہرزہ فضیلہ بن عبید الا سلمی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:قیامت کے دن...
سات افراد
- 01 مئی ، 2022
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سات قسم کے افراد ایسے ہیں کہ...
ایمان کی حلاوت پانے والی تین صفات
- 01 مئی ، 2022
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
اللہ تعالیٰ سے معافی کی امید
- 01 مئی ، 2022
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ...
نماز فجر پڑھنے والا اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں
- 01 مئی ، 2022
حضرت جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے نماز فجر پڑھ لی وہ...
اللہ تعالیٰ کے ساتھ بالمشافہ گفتگو
- 01 مئی ، 2022
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جلد ہی تم میں سے ہر ایک کے ساتھ...
مذاق کے آداب
- 30 اپریل ، 2022
حضرت عبداللہ بن السائب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے جناب نبی کریم صلی اللہ...