بسکٹ کے نئے ذائقے

بسکٹ کے نئے ذائقے

بسکٹ ہر کوئی کھانا پسند کرتا ہے۔ جب آپ ہلکی بھوک محسوس کررہے ہوں اور چائے کے ساتھ بسکٹ کا اپنا مزہ ہے۔ بسکٹ ہلکی پھلکی بھوک کو بھی مٹاتے ہیں، اور منہ کا ذائقہ بھی دوبالا کرتے ہیں۔ بسکٹ لاطینی زبان کے لفظ بس اور کوکٹس سے نکلا ہے۔ جس کا مطلب ہے دو دفعہ کھانا۔ اسی لئے بسکٹ کو پہلے بیک کیا جاتا ہے اور بعد میں اوون میں تیار کیا جاتا ہے۔

بسکٹ بہت نرم بھی ہوتے ہیں اور سخت بھی ہوتے ہیں۔ بسکٹ کو آسانی سے ایک جگہ سے بیگ میں رکھ کر آپ کہیں بھی بھوک لگنے پر کھا سکتے ہیں ۔ مصر میں انہیں ڈور ا کیک کہا جاتا تھا۔ روم میں گندم کے آٹے کو ابالا جاتا تھا اور پھر پلیٹ میں پھیلا دیا جاتا تھا۔ اور جب یہ خشک اور نرم ہو جاتا تھا تو شہد کے ساتھ سرو کیا جاتا تھا۔

بسکٹ صحت کے لئے بہت اچھے خیال کئے جاتے تھے۔ اس لئے سخت بسکٹ بنائے گئے ۔ تاکہ لمبے عرصے کے لئے محفوظ رکھا جا سکے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ بغیر خراب ہوئے پہنچائے جا سکیں پہلے بسکٹ صرف میدہ سے تیار کئے جاتے تھے جبکہ 7ویں صدی ADمیں فارسی دور حکومت میں بسکٹ میدہ ، انڈہ، مکھن، کریم، شہد، پھل اور مختلف چیزیں ملا کر بنائے جانے لگے۔

جبکہ اسلامی دور حکومت میں پورے شمالی یورپ میں عرب کھانے پھیل گئے۔ قرون وسطیٰ میں بسکٹ /انڈہ/میدہ او رمختلف اجزا ڈال کر بیک کئے جاتے تھے۔ جبکہ اب بسکٹ میدہ، چینی، شہد، کریم اور مختلف سوئیٹز ڈال کر بنائے جاتے ہیں زیادہ تر بسکٹ دوپہر میں یا چائے کے کافی کے ساتھ لنچ ٹائم میں یا صبح کھائے جاتے ہیں۔

مختلف ملکوں میں اسے بسکٹ جبکہ شمالی امریکہ میں اسے کوکیز کہا جاتا ہے ۔ یہ میٹھے ، لذیذ اور خوش ذائقہ ہوتے ہیں ۔ جنہیں آسانی سے نہ صرف کھایا جاتا ہے ۔ بلکہ آپ خود بھی گھر میں تیار کر سکتی ہیں۔ مختلف ملکوں میں اسے مختلف طریقے سے تیار کیا جاتا تھا ۔ شمالی امریکہ میں بسکٹ کو میدہ، بیکنگ پائوڈر ، بیکنگ سوڈا اور مختلف کیمیکلز ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔ وہاں اسے کھانے کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر سرو کیاجاتا ہے۔

بسکٹ کو صبح کے ناشتے کے طور پر بھی سرو کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کئی لوگ صبح کے ناشتے میں چائے، دودھ کے ساتھ بسکٹ کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ بعض لنچ کے بعد بھوک لگنے کے ٹائم اسے کھاتے ہیں۔ ذیل میں بسکٹ کی چند ریسپیز قارئین کی نذر ہیں۔ جنہیں آپ خود گھر میں تیار کر کے نہ صرف خودمحظوظ ہوں بلکہ مہمانوں کو بھی چائے کے ساتھ سرو کریں۔

بسکٹ کے نئے ذائقے

بسکٹ ڈیٹ ڈیلائٹ

اجزا:۔

میدہ ...........ایک سو پچاس گرام

انڈہ...........آدھا

مکھن...........ایک سو پچیس گرام

آئسنگ شوگر...........پچاس گرام

کارن فلور...........سات گرام

ملک پائوڈر...........بیس گرام

نمک...........حسب ذائقہ

بیکنگ پائوڈر...........دو چمچ

کھجور(کٹی ہوئی)...........سو گرام

آئسنگ شوگر...........گارنش کیلئے

ترکیب:۔

ایک پیالے میں میدہ، انڈہ، مکھن، آئسنگ شوگر، کارن فلور، بیکنگ پائوڈر، ملک پائوڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور گوندھ کر ڈو تیار کر لیں اس کے بعد بسکٹ کی شکل دے کر اس پر کھجور رکھ دیں اور ایک ٹرے پر بسکٹوں کو تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھ دیں، پھر ٹرے کو اوون میں رکھ کر چھ سے سات منٹ تک دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں اب ٹرے نکال کر آئسنگ شوگر سے گارنش کر کے سرو کریں۔

کوکونٹ بادام کو کیز

اجزا:۔

مکھن........... آدھا کپ

بیکنگ سوڈا...........آدھا چمچ

کھٹی کریم...........آدھا کپ

سفید آٹا...........ڈھائی کپ

کٹے ہوئے بادام...........ڈیڑھ کپ

دانے دار چینی...........ایک کپ

انڈے...........دو عدد

ونیلا ایسینس........... ایک چمچ

ناریل ، کھوپرا...........دو کپ

ترکیب:۔

ایک مکسنگ بائول میں مکھن کو الیکٹرک مکسر سے میڈیم یا ہائی اسپیڈپر تین سیکنڈ پھینٹیں۔ چینی اور بیکنگ سوڈا ملا دیں اوراتنا پھینٹیں کہ اکٹھے ہو جائیں۔ پھینٹے ہوئے انڈےمیں کھٹی کریم اور ونیلا ایسنس ملا دیں مکسر کی مدد سے جتنا آٹا پھینٹنا ممکن ہو پھینٹتے ہوئے شامل کرلیں۔ اگر آٹا بچ جائے تو لکڑی کے چمچ کی مدد سے چلاتے ہوئے ناریل اور بادام ملا دیں۔

چکنی کوکی شیٹس پر پھینٹے ہوئے آٹے کو گول چمچ سے گراتی جائیں ۔ پری ہیڈ 350ڈگری اوون میں لگ بھگ بارہ منٹ تک بیک کرلیں ۔ یا گولڈن برائون ہونے تک بیک کریں کوکیز کو ہٹا لیں اور ٹھنڈا کر کے سروکریں۔

نان خطائی بسکٹ

اجزاء:۔

میدہ ...........ڈیڑھ کپ

سوجی ...........آدھا کپ

گھی ...........ایک کپ

چینی ...........ایک کپ

بیکنگ پائوڈر...........آدھا چمچ

نمک ...........ایک چٹکی

دودھ ...........چار کھانے کے چمچ

وینلا ایسنس ...........ایک چمچ

گارنش کیلئے

پھینٹا انڈہ ...........ایک عدد

پستہ...........پسا ہوا حسب ضرورت

بادام...........تین عدد

چیری...........حسب ضرورت

جام...........حسب ضرورت

ترکیب:۔

سوجی کو پانی میں بھگو کر چھان لیں۔میدہ، سوجی ، بیکنگ،پائوڈر ، چینی اور نمک مکس کریں، پھر ونیلا ایسنس اور تھوڑا تھوڑا کر کے گھی شامل کریں۔ اتناگھی ڈالیں کہ سب چیزیں مکس ہو جائیں۔ اب دودھ شامل کرے مکس کریں کہ نرم ڈو بن جائے اسی وقت ہلکے ہاتھ سے بالز بنا کر انکو چپٹا کر لیں۔ بیکنگ ٹرے کو چکنا کرلیں۔ اس میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بسکٹ رکھیں۔ کیونکہ بسکٹ نے پھولنا ہے۔ احتیاط سے بسکٹ پر انڈہ لگائیں۔ اور بادام کے ساتھ گارنش کریں۔ اور نان خطائی بسکٹ کے درمیان میں جام قطرے کی طرح رکھ دیں۔ اور ہر نان خطائی کے درمیان میں چیری کو تھوڑ ا اندر کی جانب دبا دیں۔ اور پستہ بھی گارنش کر دیں۔ گارنش کے بعد 180 ڈگری پر پری ہیٹ اوون میں بیس منٹ تک بیک کریں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

چیز بسکٹ

اجزاء:۔

میدہ ...........ایک کپ

نمک ...........آدھا چمچ

کالی مرچ...........آدھا چمچ

مسٹرڈ پائوڈر...........آدھا چمچ

مکھن...........چار اونس

چندرچیز(کدو کش کی ہوئی) چار اونس

دلیہ ...........دو چمچ

انڈے کی سفیدی...........ایک عدد

کالی مرچ ...........ایک چمچ

ترکیب:۔

ایک پیالے میں میدہ ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پائوڈر ڈال کر مکس کریں پھر اس میں مکھن شامل کریں اور اتنی دیر تک مکس کریں کہ یہ کیریمل ہو جائے اس کے بعد چندر چیز شامل کر کے اچھی طرح گوندھ لیں اب اس پر تھوڑا سا میدہ چھڑک کر ڈو کو پتلا بیل لیں پھر کسی بھی شکل کے کوکیز کاٹ لیں اور بیکنگ شیٹ پر رکھیں ۔ اس کے بعد انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے کوکیز پر لگا دیں پھر دلیہ اور مرچ مکس کر کے کوکیز پر چھڑکیں۔ آخر میں انہیں دو سو بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں دس منٹ تک بیک کر کے پھر ٹھنڈا کر کے پھر سرو کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 13  اپریل ،  2024

اجزاء: دو کپ چاول، ایک کپ چینی، چھوٹی الائچی تین عدد، بادام چھ عدد، پستہ چھ عدد، ناریل، گھی تین چمچ۔ترکیب: چاول دوکنی...

  • 11  اپریل ،  2024

اجزاء۔کھویا ۔پانچ سو گراممیدہ ۔پچاس گرامبیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچانڈا۔ آدھا انڈاپانی۔ دو کپچینی۔ دو کپالائچی...

  • 11  اپریل ،  2024

اجزاء: سوئیاں چار کپ، دودھ ایک کلو، چھورے سات سے آٹھ عدد باریک کاٹ لیں ، بادام:دس عدد، پستے دس عدد، سیاہ کشمش آدھا کپ،...

  • 10  اپریل ،  2024

آج کل دنیا کےتقریباً سارے ملکوں میں روٹی یا کا استعمال ہو رہا ہے۔ گوندھے ہوئے آٹے میں خمیری اجزا ملا کر سانچے میں پکائی...

  • 10  اپریل ،  2024

اجزاء:کھوپرے کا برادہ ایک پیالی، دودھ ایک پیالی، خشک دودھ ایک پیالی، انڈے ایک عدد چینی، ایک پیالی، گھی ایک پیالہ وینیلا...

  • 10  اپریل ،  2024

اجزاء۔کارن فلور۔ 1چائے کاچمچدودھ۔ 2لیٹرکاجو۔ 35گرامبادام۔ 35گرامپستہ۔ 35گرامزعفران۔ 1چٹکیکنڈنسڈ ملک۔ 1/2کپپانی۔ 4 کپچینی۔...

  • 09  اپریل ،  2024

سویاں ۔ 2 کپدودھ ۔ ڈھائی کپچینی۔ تین چوتھائی کپمکھن۔ 2 سے 3 کھانے کے چمچالائچیاں۔10 سے 12 عددخشک کھجوریں ۔6 عددخشک میوہ جات۔...

  • 09  اپریل ،  2024

درکار اجزاء:سرسوں کا ساگ۔ ایک کلومکئی کا آٹا۔ ایک پیالیہری مرچ۔ 8عددلہسن۔ 8عددگول لال مرچ۔ 10عددہلدی۔ ایک چائے کا...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : پنجابی وڑیاں دیسی کھانوں کی زبردست ریسیپی ہے جو اکثر گھروں میں مہینے میں ایک مرتبہ تو لازمی بنتی ہے۔ آپ بھی آج...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : بیف بون لیس کلو، پیازایک عدد، ٹماٹر5عدد، تیل تہائی کپ، حسب ذائقہ، لہسن ادرکایک ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھ چائے...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:مٹر ایک پیالی ، گاجر2 عدد ، آلو4 عدد ، کھاٹئی 4 عدد ، لہسن کے جوئے 4 عدد ، میتھی کا ساگ ایک گٹھی، ہری مرچ 6 عدد، ثابت...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء: تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز ایک عدد کدوکش کیا ہوا، نمک ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی، سفید مرچ ایک...

  • 09  اپریل ،  2024

درکار اجزاء:برگر بن۔4عددتیل۔ ایک کھانے کا چمچپیاز ۔ تین کھانے کے چمچٹماٹر پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچچکن کا قیمہ۔ آدھا...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:گائے کا مغز ایک عدد، لیموں دو عدد، باریک کٹی ہوئی پیاز 3عدد، باریک کٹی ہری مرچ 4عدد، تیل ایک پیالی، دہی آدھی پیالی،...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:۔چکن کا قیمہ 300 گرام، کٹی پیاز ایک عدد بڑی، تیل فرائی کے لیے، کٹی ہری مرچ چار سے چھ عدد، انڈا ایک عدد، آٹا تین کھانے...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : بکرے کا گوشت آدھ کلو، بھنڈی آدھ کلو، تیل حسب ضرورت، پیاز 3عدد کٹے ہوئے، گھی ایک کپ، ادرک، لہسن پیسٹ 2 کھانے کے...

  • 09  اپریل ،  2024

برصغیر پاک و ہند میں اختلافات چاہے کتنے ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہمارے درمیان بہت سی باتیں اور چیزیں مشترکہ ہیں، اور اس میں...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء: دودھ ڈیڑھ لیٹر، چینی دوکپ، فریش کریم ایک کپ، ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلورتین کھانے کے چمچے، لال جیلی ایک پیکٹ، پیلی...

  • 08  اپریل ،  2024

اجزاء: توری کی سبزی کم ہی لوگوں کو اچھی لگتی ہے کیونکہ پکنے کے بعد یہ اگر بھنی ہوئی نہ ہو تو کھانے میں کچی سی لگتی ہے جس کی...

  • 08  اپریل ،  2024

اجزاء: آلو ابلے ہوئے 100گرام، پالک 800گرام، میدہ 2-2کپ، انڈا ایک عدد، جائفل پاؤڈر 1 چٹکی، نمک حسب ذائقہ، مکھن 1کپ، پارمیزن...