قیمہ کیسے ہوگا مزے دار؟

قیمہ کیسے ہوگا مزے دار؟

گوشت ہر کسی کی پسندیدہ غذا میں شمار کیا جاتا ہے ۔ہمارے ملک میں گوشت سے طرح طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں اور بہت شوق سے کھائے بھی جاتے ہیں۔ہر کو ئی اپنی پسند کے مطابق بکرے،گائے ، چکن یا بھیڑ کا گوشت سے کھانوں کی لذت بڑھاتا ہے۔ اگر گوشت کو پیسا جائے تو یہ قیمہ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ہمارے ہاں قیمہ بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ مغلوں اور نوابوںکے دور میں بھی قیمے کے مختلف کھانوں کو نہایت اہمیت حاصل تھی۔ قیمے کے بارے میں اکثر اکبر کے درباری ابو فضل کی تراکیب پکوان کا حوالہ دیا جاتا جو پلاؤ میں ایک جزو کے طور پر استعمال ہوتا۔ مغلوں کو گائے کا قیمہ پسند تھا مگر لکھنؤ میں باورچی بھیڑ کے قیمے کو ترجیح دیتے تھے کیونکہ اس کے گوشت کا قیمہ نرم ہوتا تھا۔ باورچی گوشت کو پیس کر باریک کردیتے اور پھر اس میں ادرک لہسن، خشخاش اور دیگر متعدد مصالحے استعمال کرتے۔ قیمے کو گیند یا ٹکیوں کی شکل بھی دی جاتی ہےاور سیخوں پر پھیلایا جاتاہےیا پھر آگ کے اوپر بھونا جاتاہے۔ جبکہ صرف قیمہ بھی پکایا جاتا ہے۔ قیمے میں مختلف سبزیاں بھی ڈال کر مختلف پکوان تیار کیے جاسکتے ہیں۔ بکرے،گائے ،چکن یا بھیڑ کےگوشت سےطرح طرح کے چٹ پٹے اورمصالحے دار قیمے کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ان ہی میں سے چند کی ریسیپیز توجہ فرمائیں۔

بہاری قیمہ

اجزاء:

قیمہ۔آدھا کلو

خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ

کھوپرا ۔ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)

لال مرچ ۔بارہ عدد (گول)

لونگ۔ تین عدد

دار چینی۔ دو ٹکڑے

ہری۔ الائچی تین عدد

کچا پپیتا۔ ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ

گھی یا تیل۔ آدھا کپ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

دہی۔ ایک کپ

پیاز۔ تین چائے کے چمچ (تلی اور پسی ہوئی)

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا ۔گارنش کے لئے

ہری مرچ۔ گارنش کے لئے

ترکیب:

1۔خشخاش، کھوپرا، گول لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔

2۔قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن کے پیسٹ سے میری نیٹ کرکے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

3۔اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ، ایک چوتھائی کپ پانی اور نمک کے ساتھ ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

4۔اب اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کریں۔

5۔پھر اس میں دہی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔

6۔اس کے بعد پیاز اور گرم مصالحہ شامل کرکے کوئلے کا دم دیں۔

7۔اب ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے کشمیری پراٹھے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

گھوٹالہ قیمہ

اجزاء:

قیمہ۔ آدھا کلو

تیل۔ تین چوتھائی کپ

پیاز۔ ایک عدد (کٹی ہوئی)

لہسن ادرک پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

ہلدی ۔آدھا چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

دہی۔ آدھا کپ

ٹماٹر ۔تین عدد (کٹے ہوئے)

نمک۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا)

ٹماٹر۔ ایک عدد (چھوٹے کیوبز میں)

ہری مرچ ۔تین عدد (کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا۔ دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)

انڈے۔ تین عدد (پھینٹے ہوئے)

ادرک حسب ضرورت (کٹا ہوا)

ترکیب:

1۔ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو پانچ سے سات منٹ فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری ہو جائے۔

2۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹے ٹماٹر، قیمہ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں۔

3۔پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کرلیں۔

4۔اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔

5۔پھر اس میں انڈے ڈال کر مکس کرلیں۔

6۔آخر میں ٹماٹر کیوبز، گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔

7۔پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

مکھنی قیمہ

اجزاء:

قیمہ ۔1 کلو

پیاز۔دو عدد

ٹماٹر۔دوعدد

گرم مصالحہ۔آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ۔حسبِ ضرورت(پسی ہوئی)

ہرا دھنیا۔تھوڑا سا

ہری مرچ۔حسبِ ضرورت (باریک کٹی ہوئی)

پنیر۔آدھا کپ(کش کیا ہوا)

سویٹ کارن۔ایک کپ(ابلے ہوئے)

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

ثابت لال مرچ۔چھ عدد

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ہلدی ۔آدھا چائے کا چمچ

آئل۔حسبِ ضرورت

ترکیب:

کڑاہی میں آئل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کربراؤن کریں۔اب اس میں ادرک ، لہسن،نمک ،مرچ،ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔قیمہ ڈال کر اسے گلنے کے لئے رکھ دیں۔قیمہ گلنے پر اس میں سویٹ کارن شامل کر لیں۔اور پانی خشک کر کےدوبارہ بھونیں۔اب اس میں گرم مصالحہ شامل کر دیں۔اور دم لگانے کے لئے رکھ دیں۔ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پنیر بھی باریک کش کرکے شامل کردیں۔

توا قیمہ

اجزاء:

بکرے کا قیمہ۔ چار سو گرام

تیل۔ ایک چوتھائی کپ

ادرک۔ ایک کھانے کا چمچ

لہسن۔ دو کھانے کے چمچ

پیاز ۔آدھا کپ

کلیجی۔ دو سو گرام

ٹماٹر۔ ایک عدد

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ ﴿(پسی ہوئی)

ہلدی ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

قصوری میتھی۔ ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ۔ ایک چوتھائی کپ

ہرا دھنیا۔ ایک چوتھائی کپ

ترکیب:

1۔سب سے پہلے تیل کو توے پر گرم کرکے ادرک، لہسن، پیاز اور بکرے کا قیمہ فرائی کریں۔

2۔جب قیمہ آدھا پک جائے تو کلیجی ڈال دیں اور ساتھ ہی ٹماٹر، نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔

3۔ضرورت پڑنے پر حسب ضرورت پانی استعمال کریں۔

4۔جب قیمہ اور کلیجی اچھی طرح پک جائیں تو کلیجی کو چمچ کی مدد سے توڑ لیں۔

5۔اب اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔

6۔آخر میں گرم مصالحہ، قصوری میتھی اور ہری مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔

7۔اب ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 13  اپریل ،  2024

اجزاء: دو کپ چاول، ایک کپ چینی، چھوٹی الائچی تین عدد، بادام چھ عدد، پستہ چھ عدد، ناریل، گھی تین چمچ۔ترکیب: چاول دوکنی...

  • 11  اپریل ،  2024

اجزاء۔کھویا ۔پانچ سو گراممیدہ ۔پچاس گرامبیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچانڈا۔ آدھا انڈاپانی۔ دو کپچینی۔ دو کپالائچی...

  • 11  اپریل ،  2024

اجزاء: سوئیاں چار کپ، دودھ ایک کلو، چھورے سات سے آٹھ عدد باریک کاٹ لیں ، بادام:دس عدد، پستے دس عدد، سیاہ کشمش آدھا کپ،...

  • 10  اپریل ،  2024

آج کل دنیا کےتقریباً سارے ملکوں میں روٹی یا کا استعمال ہو رہا ہے۔ گوندھے ہوئے آٹے میں خمیری اجزا ملا کر سانچے میں پکائی...

  • 10  اپریل ،  2024

اجزاء:کھوپرے کا برادہ ایک پیالی، دودھ ایک پیالی، خشک دودھ ایک پیالی، انڈے ایک عدد چینی، ایک پیالی، گھی ایک پیالہ وینیلا...

  • 10  اپریل ،  2024

اجزاء۔کارن فلور۔ 1چائے کاچمچدودھ۔ 2لیٹرکاجو۔ 35گرامبادام۔ 35گرامپستہ۔ 35گرامزعفران۔ 1چٹکیکنڈنسڈ ملک۔ 1/2کپپانی۔ 4 کپچینی۔...

  • 09  اپریل ،  2024

سویاں ۔ 2 کپدودھ ۔ ڈھائی کپچینی۔ تین چوتھائی کپمکھن۔ 2 سے 3 کھانے کے چمچالائچیاں۔10 سے 12 عددخشک کھجوریں ۔6 عددخشک میوہ جات۔...

  • 09  اپریل ،  2024

درکار اجزاء:سرسوں کا ساگ۔ ایک کلومکئی کا آٹا۔ ایک پیالیہری مرچ۔ 8عددلہسن۔ 8عددگول لال مرچ۔ 10عددہلدی۔ ایک چائے کا...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : پنجابی وڑیاں دیسی کھانوں کی زبردست ریسیپی ہے جو اکثر گھروں میں مہینے میں ایک مرتبہ تو لازمی بنتی ہے۔ آپ بھی آج...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : بیف بون لیس کلو، پیازایک عدد، ٹماٹر5عدد، تیل تہائی کپ، حسب ذائقہ، لہسن ادرکایک ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھ چائے...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:مٹر ایک پیالی ، گاجر2 عدد ، آلو4 عدد ، کھاٹئی 4 عدد ، لہسن کے جوئے 4 عدد ، میتھی کا ساگ ایک گٹھی، ہری مرچ 6 عدد، ثابت...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء: تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز ایک عدد کدوکش کیا ہوا، نمک ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی، سفید مرچ ایک...

  • 09  اپریل ،  2024

درکار اجزاء:برگر بن۔4عددتیل۔ ایک کھانے کا چمچپیاز ۔ تین کھانے کے چمچٹماٹر پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچچکن کا قیمہ۔ آدھا...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:گائے کا مغز ایک عدد، لیموں دو عدد، باریک کٹی ہوئی پیاز 3عدد، باریک کٹی ہری مرچ 4عدد، تیل ایک پیالی، دہی آدھی پیالی،...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:۔چکن کا قیمہ 300 گرام، کٹی پیاز ایک عدد بڑی، تیل فرائی کے لیے، کٹی ہری مرچ چار سے چھ عدد، انڈا ایک عدد، آٹا تین کھانے...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : بکرے کا گوشت آدھ کلو، بھنڈی آدھ کلو، تیل حسب ضرورت، پیاز 3عدد کٹے ہوئے، گھی ایک کپ، ادرک، لہسن پیسٹ 2 کھانے کے...

  • 09  اپریل ،  2024

برصغیر پاک و ہند میں اختلافات چاہے کتنے ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہمارے درمیان بہت سی باتیں اور چیزیں مشترکہ ہیں، اور اس میں...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء: دودھ ڈیڑھ لیٹر، چینی دوکپ، فریش کریم ایک کپ، ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلورتین کھانے کے چمچے، لال جیلی ایک پیکٹ، پیلی...

  • 08  اپریل ،  2024

اجزاء: توری کی سبزی کم ہی لوگوں کو اچھی لگتی ہے کیونکہ پکنے کے بعد یہ اگر بھنی ہوئی نہ ہو تو کھانے میں کچی سی لگتی ہے جس کی...

  • 08  اپریل ،  2024

اجزاء: آلو ابلے ہوئے 100گرام، پالک 800گرام، میدہ 2-2کپ، انڈا ایک عدد، جائفل پاؤڈر 1 چٹکی، نمک حسب ذائقہ، مکھن 1کپ، پارمیزن...