روزہ کی فرضیت
- 01 اپریل ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

سوال :روزہ کی فرضیت کا حکم کب نازل ہوا؟
جواب :ہجرت کے بعد دوسرے سال سنہ 2ھ میں ماہ رمضان کے روزے فرض کئے گئے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ماہ رمضان کے روزوں کی فرضیت سے قبل بھی مخصوص ایام جیسے یوم عاشورہ اور ایام بیض وغیرہ میں روزے رکھا کرتے تھے۔
سوال :روزہ کیوں فرض کیا گیا؟ روزہ رکھنے کی حکمت اور اس کا مقصد کیا ہے؟
جواب :اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں روزے کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا ’’اے اہل ایمان تم پر روزے فرض کئے گئے جیسا کہ پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، شاید کہ اس طرح تم متقی بن جائو۔‘‘ (البقرہ 183:) اس آیت مبارکہ سے واضح طور پر معلوم ہوا کہ روزہ رکھنے کا مقصد ’’حصول تقویٰ‘‘ ہے اور تقویٰ کے معنی ہیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا اور نیک کام کرتے رہنا۔ امام ابن تیمیہؒ کا کہنا ہے کہ روزے کی حقیقت یہ ہے کہ اپنے آپ کو گناہوں سے دور رکھنے کی مشق کی جائے، تقویٰ کے حصول کیلئے روزہ دار کو نہ صرف کھانے پینے سے ایک مقررہ وقت تک دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے بلکہ اسے ہر قسم کے گناہوں سے بھی دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’روزہ صرف کھانے پینے سے پرہیز کا نام نہیں بلکہ ہر قسم کے لغو، فضول اور غلط کاموں سے دور رہنے کا نام ہے۔‘‘ (صحیح ابن خزیمہ حدیث 1997:۔صحیح ابن حبان حدیث 3480:) روزہ دار روزے کی حالت میں اپنے تمام جسمانی اعضا کی حفاظت کرتا ہے اور اپنے آپ کو ہر قسم کے گناہوں سے بچاتا ہے، اپنی نگاہوں کو ہر قسم کی حرام اور ناجائز چیزوں کو دیکھنے سے دور رکھتا ہے، اپنے کانوں کو غلط باتیں سننے سے بچاتا ہے، اپنی زبان کو بھی اپنے کنٹرول میں رکھتا ہے، اپنے ہاتھ پائوں اور دوسرے اعضائے بدن کو صحیح طور پر استعمال کرتا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔ ’’تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ گناہ اور جہالت کے کاموں سے دور رہے۔ اگر کوئی شخص اسے گالی دے یا لڑائی جھگڑا کرے تو اسے کہہ دے بھائی میں روزے سے ہوں۔‘‘ (صحیح بخاری)
شرعی مسائل کا حل
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
عید کا نام
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
نماز عید پڑھنے کا طریقہ
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟جواب: امام اور مقتدی دونوں نماز عیدالفطر کی نیت کریں۔ پھر...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
عید کی دوسری رکعت میں
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : کوئی شخص نماز عید کی دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ اپنی پہلی رکعت کیسے پڑھے؟جواب :...
رمضان مبارک یا عید کی مبارک باد دینا کیسا ہے…!
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال:کیا ہم کسی اسلامی مہینےاسلامی تہواریا کسی مخصوص اسلامی دن یا تاریخکو منا سکتے ہیں...
عید کے بعد یا رمضان سے پہلے فطرہ ادا کرنا
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...
فطرہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا یہ رمضان سے پہلے ادا کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...
رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماء کی؟
- 21 اپریل ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...
ختم قرآن کے موقع پر دعا
- 21 اپریل ، 2023
سوال:تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟جواب:۔تراویح میں ختم قرآن پر دعا کا خصوصی اہتمام کرنا نہ...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 21 اپریل ، 2023
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...