کیا عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر 

سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں ۔کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟کیا قرآن و حدیث میں عیدی تقسیم کرنے کی کوئی نظیر ملتی ہے، کیا آ پ علیہ السلام نے اپنی زندگی میں عیدی تقسیم کی ؟کیونکہ ہم لوگ غریبوں کو چھوڑ کر اپنے بھائی بہنوں کے بچوں کو عیدی خوب تقسیم کرتے ہیں اور اس میں ہمارے بچے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں کہ کس کی عیدی زیادہ ہوئی وغیرہ وغیرہ ،قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔(دانش زیب ،راولپنڈی)

جواب:۔ عیدی دینادرست ہے۔اس کی حیثیت تحفہ اورہدیہ کی ہے اورہدایااورتحائف دینے کاحکم ہے۔قرآن کریم میں انفاق کاحکم ہے اور اس کے عموم میں عطایا اورہدایا بھی داخل ہیں ۔امام بخاریؒ نے الادب المفرد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ باہم ہدیہ کیا کرو، اس سے محبت بڑھے گی۔امام ترمذی ؒنے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ذکر کی ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہدیہ کرو، اس سے حسد دورہوجاتا ہے۔امام ترمذی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں کہ ہدیہ کرو، اس سے سینے کا کھوٹ دورہوجاتا ہے اورپڑوس والی عورت پڑوسن کے لیے کوئی چیز حقیر نہ سمجھے ،اگرچہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو۔پس اس سوچ سےبچوں،ماتحتوں اور ملازموں کوعیدی دینا کہ وہ خوش ہوں گے، نہ صرف جائز بلکہ کارِثواب ہے۔ حضرت اما م اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے استاد، حضرت حماد ؒ عید کے دن پانچ سو افراد کو ایک ایک جوڑا کپڑا اور ایک ایک سو درہم عنایت کرتے تھے۔

البتہ عیدی نہ تو عید کی عبادت ہے اورنہ ہی حق سمجھ کرکوئی اس کامطالبہ کرسکتا ہے اورنہ ہی نہ دینے والے کو برا بھلا کہنا یا نکیر کرنا یا اس سے ناراض ہونا، درست ہے۔غرباء اورمساکین کوبھی خوشیوں کے موقع پر صدقات وخیرات میں یاد رکھنا چاہیے ،اسی وجہ سے صدقۂ فطر وغیرہ کاحکم ہے،مگر اقارب اورماتحتوں کو نوازنا بھی ثواب سے خالی نہیں ہے اوراگرماتحت یاکوئی رشتے دارمحتاج بھی ہوتواسے عیدی دینا درحقیقت صدقہ کرنا ہی ہے۔ (سير اعلام النبلاء، ط الحديث (5/ 529)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں وضو یا غُسل کرتے وقت ناک اور مُنہ میں پانی ڈالتے وقت کس چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے؟جواب: عام حالت...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:کان میں پانی چلا جائے تو روزہ ہو جائے گا یا نہیں؟جواب:کان میں پانی خودبخود چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر جان...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟جواب:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

  • 17  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...

  • 17  مارچ ،  2024

ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ جواب: خود بخود بلا اختیار قے ہوجانے سے روزہ نہیں...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، اس سےروزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں افطار و سحر کے وقت طرح طرح کے پھل اور مشروبات اور کھانے پینے کی طرح طرح کی چیزیں گھروں میں تیار کی...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :سورۂ توبہ کی تلاوت کرتے وقت درمیان میں کسی وجہ سے تلاوت روکنا پڑگئی۔ بعد میں جب دوبارہ سورۂ توبہ کو درمیان سے...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :روزہ کی حالت میں چیونگم چبایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟جواب  چیونگم کو چبا کر اس کے تھوک کو نگل لیا جاتا ہے جس میں مٹھاس...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:روزہ میں سر میں تیل لگانا یا کنگھی کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ میں سر میں تیل لگانے یا کنگھی کرنے سے کوئی فرق نہیں ہوتا۔...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:۔ بچوں سے جب روزہ رکھوایا جاتا ہے تو بعض لوگ اس موقع پر روزہ کشائی کی تقریب مناتے ہیں۔ اس کے متعلق شرعی حکم کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: فرض کریں میرے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ہے جس پر سالانہ لاکھوں کا انٹرسٹ ملتا ہے، جو کہ میں نہیں...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: روزہ میں انجکشن لگانے کے بعد حلق میں کڑواہٹ محسوس ہو تو کیا اس سے روزہ ہو جائے گا؟جواب:۔ آج کل ایک ایسا انجکشن رائج...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: سحری اور افطار کے وقت کس چیز کا خیال رکھنا چاہیے؟جواب: سحری آخر وقت میں کھانی چاہیے کہ سحری کا وقت ختم ہونے سے کچھ...

  • 15  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: بھول کر کھا پی لیا اور اتنا کھایا کہ خوب اچھی طرح پیٹ بھر لیا تو کیا اس طرح روزہ ہو جائے گا؟جواب: بھول کر کھا پی لینے...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال:۔رمضان میں نماز عشا بغیر جماعت پڑھنے والا شخص نماز وتر باجماعت پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟جواب:۔ بغیر جماعت نماز عشا پڑھنے...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ اور برش کے ذریعے دانت صاف کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ دار برش اور ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ اپنے...