عذر کے سبب اعتکاف نہ ہونے کا گناہ نہیں

عذر کے سبب اعتکاف نہ ہونے کا گناہ نہیں

مفتی منیب الرحمٰن 

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی ،جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا ۔کیا اس کا کوئی گناہ ہوگا ؟(نذرمحمد )

جواب: رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف ’’سنّت مؤکّدہ علیٰ الکفایہ ‘‘ ہے ۔شہرکے کسی محلے یا قصبے اور بستی میں اگر کسی ایک نے کرلیاتو سب بری الذمہ ہوجائیں گے ا ور اگر کسی نے نہ کیا تو سب سے جواب دہی ہوگی۔سنّت مؤکدہ علیٰ الکفایہ ہونے کا معنیٰ یہ ہے کہ محلے میں کسی ایک کی جانب سے ادائیگی پر تمام لوگ بری الذمہ ہوگئے ۔تنویرالابصار مع الدرالمختار میں ہے :ترجمہ:’’سنت کفایہ ،اس کی مثال تراویح کی نماز کا باجماعت قائم کیاجانا ہے، پس اگر بعض نے قائم کی تو باقی لوگوں سے جماعت ساقط ہوگئی(نہ کہ نمازِ تراویح) ،تو وہ بلاعذر اُس کے ترک کئے جانے پر گناہ گار نہیں ہوں گے اوراگر اعتکاف سنت عین ہوتا ،تب بھی ترکِ سنّت کا گناہ ترکِ واجب سے کم ہوگا ،(جلد3،ص:383)‘‘۔

بہترتویہ تھا کہ مسجد میں خیمہ لگاکر کسی کو اعتکاف کے لئے بٹھا دیاجاتا، لیکن اگر محلے میں اور مساجد بھی ہیں، جن میں محلے کے لوگوں نے اعتکاف کیاہو ،تو کافی ہے ،تمام محلے سے ساقط ہوگیا۔ صاحبِ مراقی الفلاح علامہ حَسَن بن عمار بن علی شرنبلالی لکھتے ہیں:’’(اعتکاف )کسی ایسی مسجدمیں جہاں پانچ وقت نماز باجماعت ہوتی ہو، (اعتکاف کی) نیت سے ٹھہرناہے،پس ایسی مسجد جہاں باجماعت نماز نہ ہوتی ہو ،اعتکاف صحیح نہیں ہے ،یہی مختار مذہب ہے ،(جلد2،ص:373-374)‘‘۔صاحبِ مراقی الفلاح کے اِس قول کی یہ حکمت معلوم ہوتی ہے کہ اگر قرب وجوار میں اور بھی مساجد ہوں ،جہاں باجماعت نماز ہوتی ہو ،تو ایسی صورت میں اُسے مسجدِ جماعت میں ہی اعتکاف کرنا چاہئے ۔اِس سے معلوم یہ ہوتاہے کہ اگرکسی عذر کے سبب کسی مسجد میں اعتکاف نہیں ہوسکا اوراسی محلے کی دوسری مسجد میں اعتکاف کیاگیاہے ،تو یہ اعتکاف محلے بھر سے حرج اٹھانے کے لئے کافی ہے ،کوئی گناہ گار نہیں ہوا۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...