انبیائے کرامؑ اورصحابۂ کرامؓ کے کردارو کارناموں پر مبنی فلمیں اور ڈرامے

مفتی منیب الرحمٰن 

سوال:چند دنوں سے ہمارے علاقے میں کیبلز کے ذریعے کچھ فلمیں چلائی جارہی ہیں ، جن میں مختلف اشخاص کی صورت میں مُقدّس ہستیوں انبیائے کرام علیہم السلام وصحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا کردار فرضی طور پر اداکیاجارہاہے اور اِن اشخاص کو ان مُقدّس ہستیوں کے نام سے موسوم کیا جارہا ہے ،جیسے قصۂ یوسف علیہ السلام میں ایک نوجوان کو حضرت یوسف اور ایک بوڑھے شخص کو حضرت یعقوب اور دیگر لوگوں کو برادرانِ یوسف کا کردار کرتے ہوئے دکھایا گیاہے ۔اسلامی جنگی واقعات میں کچھ اشخاص کو مختلف صحابۂ کرام ؓکے نام سے پکاراگیاہے ۔ازروئے شرع کیایہ درست ہے ؟اِن مُقدس ہستیوں کے کردار کو اداکرنے کے لئے فرضی طور پر کسی شخص کو اُس نام سے پکارنا توہین کے زمرے میں آتاہے ،ایسی فلمیں بنانے اور دیکھنے کا کیاحکم ہے ؟، (غلام نبی سکندری ،اوستہ محمد ،بلوچستان)

جواب:انبیائے کرام علیہم السلام اور اُمَمِ سابقہ کے اَحوال ،تعلیمِ اُمّت اور درسِ عبرت کے لیے بیان کرنا مستحسن بھی ہے اور شریعت کا مطلوب بھی ۔ قرآن مجید نے اُمَمِ سابقہ کی بداعمالیوں کے نتیجے میں اُن پر عذابِ الٰہی نازل ہونے اور اُن کے صفحۂ ہستی سے مٹائے جانے کو’’ آیتِ الٰہی‘‘ سے تعبیر کیا ہے، تا کہ ہر دور کے لوگ اُن کے عروج وزوال کے اسباب کامطالعہ کرکے عبرت اورسبق حاصل کریں،اسباب ِ زوال سے اجتناب کریں اور اسباب ِ عروج کو اختیار کریں۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:ترجمہ:’’ اور اللہ تعالیٰ کی (قدرت کی )کتنی ہی نشانیاں ہیں ،جن (کے پاس) سے یہ منہ موڑ کر گزر جاتے ہیں (یعنی اُن کے آثار کو دیکھ کر سبق حاصل نہیں کرتے )، (سورۂ یوسف:105)‘‘۔اِسی طرح اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ترجمہ:’’ کتنے ہی باغات اور چشمے اور (ہری بھری )کھیتیاں اور عِزُّوشرف کے مقامات(خوش رنگ عمارتیں) اورنعمتیں ہیں ،جن میں وہ محوِ عیش تھے ، (اپنے پیچھے) چھوڑ گئے ، اِسی طرح ہوا اورہم نے ان سب چیزوں کا دوسروں کووارث بنادیا، توپھراُن پر نہ آسمان رویا اورنہ زمین اورنہ ہی کوئی اُن کی راہ دیکھنے والارہا،(سورۃ الدخان:25تا29)‘‘۔ لیکن انبیائے کرام ورُسُلِ عُظام علیہم السلام کی سوانح کو تمثیلی انداز میںیعنی Movie بناکرپیش کرنا کئی وجوہ سے خلافِ ادب بھی ہے اور حرام بھی ہے ۔ ان موویز میں ایسے اداکاروں کو میک اَپ کرکے انبیائےکرام ؑکے نام پر پیش کیاجاتاہے ،جو غیرمسلم ہوتے ہیں اور اگر مسلمان بھی ہوں تو فاسق وفاجر ہوتے ہیں۔

پھر ان موویز کو افسانوی رنگ دینے اورپُر کشش بنانے کے لیے ان میں کئی اضافات کئے جاتے ہیں اور انبیائے کرام علیہم السلام کی طرف کسی ایسی بات کی نسبت کرنا جو اُنہوں نے کہی نہ ہو ، حرام ہے۔اور جب تک اس میں اضافات شامل نہ کئے جائیں ،کہانی میں افسانوی رنگ نہیں آتا، اس لئے ناظرین کو ٹیلی ویژن اسکرین کے ساتھ جوڑے رکھنے کے لئے کہانی کو مصنوعی طریقے سے مربوط کیاجاتاہے ،جبکہ قرآن کا انداز بیان مختلف ہے ،قرآن مجید میں کسی بھی نبی یا رسول کی سوانح ترتیب کے ساتھ نہیں بیان کی گئی بلکہ جہاں اُس سے جس قدر ہدایت اور عبرت مقصود ہوتی ہے ،اسے بیان کردیاجاتاہے ۔انبیائے کرام علیہم السلام کی حُرمت ہرمسلمان کے دل پر نقش ہوتی ہے اور ان موویز یا ڈراموں کی وجہ سے ابتذال (Vulgarity,Indecorum) کی صورت بن جاتی ہے ۔

اس لیے اس طرح کی موویز کو نہ دکھایا جائے ،جہاں اسے روکا جاسکتاہو، روکا جائے اور دیکھنے سے اجتناب کیاجائے کیونکہ لہو ولعب کا نظارہ کرنا بھی اُس کی حوصلہ افزائی ہے ۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :(1)ترجمہ:’’ ان لوگوں کو چھوڑ دو ،جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشابنارکھا ہے اوردنیا کی زندگی نے انہیں فریب میں مبتلا کررکھا ہے ،(سورۃ الانعام:70)‘‘،یہی مضمون سورۂ اعراف :51میں بھی ہے۔(2)ترجمہ:’’ اورکچھ لوگ ایسے ہیں جو بیہودہ باتوں کو اختیار کرتے ہیں تاکہ ( جہالت کے سبب)لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے راستے سے گمراہ کردیں ،(سورۃلقمان:6 ) ‘‘ ۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 19  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں کسی کو قے ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟جواب: روزے کی حالت میں اگر کسی کو قے ہو جائے یا خود جان بوجھ کر...

  • 19  مارچ ،  2024

سوال: کیا وقت افطار دُعا کرنا بہت زیادہ پسندیدہ ہے؟جواب: حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ...

  • 19  مارچ ،  2024

سوال:صدقۂ فطرکس شخص پر لازم ہے؟جواب:ایسا شخص جو خود محتاج، غریب اور مسکین ہو، اس پر صدقۂ فطر لازم نہیں ہے لیکن ایسے لوگ...

  • 19  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : صدقۂ فطر کس شخص پر واجب ہے؟جواب : جو صاحب نصاب ہو اور جس پر زکوٰۃ فرض ہو، اس پر صدقۂ فطر...

  • 18  مارچ ،  2024

مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال: روزے کی حالت میں مسواک ، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں ؟ جواب: ’’حضرت...

  • 18  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال:۔ ماہ ِصیا م ماہ قرآن ہے۔ یہ معلوم ہے، لیکن قرآن کریم کے...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں وضو یا غُسل کرتے وقت ناک اور مُنہ میں پانی ڈالتے وقت کس چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے؟جواب: عام حالت...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:کان میں پانی چلا جائے تو روزہ ہو جائے گا یا نہیں؟جواب:کان میں پانی خودبخود چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر جان...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟جواب:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

  • 17  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...

  • 17  مارچ ،  2024

ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ جواب: خود بخود بلا اختیار قے ہوجانے سے روزہ نہیں...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، اس سےروزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں افطار و سحر کے وقت طرح طرح کے پھل اور مشروبات اور کھانے پینے کی طرح طرح کی چیزیں گھروں میں تیار کی...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :سورۂ توبہ کی تلاوت کرتے وقت درمیان میں کسی وجہ سے تلاوت روکنا پڑگئی۔ بعد میں جب دوبارہ سورۂ توبہ کو درمیان سے...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :روزہ کی حالت میں چیونگم چبایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟جواب  چیونگم کو چبا کر اس کے تھوک کو نگل لیا جاتا ہے جس میں مٹھاس...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:روزہ میں سر میں تیل لگانا یا کنگھی کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ میں سر میں تیل لگانے یا کنگھی کرنے سے کوئی فرق نہیں ہوتا۔...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:۔ بچوں سے جب روزہ رکھوایا جاتا ہے تو بعض لوگ اس موقع پر روزہ کشائی کی تقریب مناتے ہیں۔ اس کے متعلق شرعی حکم کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: فرض کریں میرے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ہے جس پر سالانہ لاکھوں کا انٹرسٹ ملتا ہے، جو کہ میں نہیں...