باجماعت نماز کا آن لائن یا ورچوَئل متبادل

مفتی منیب الرحمٰن 

سوال: امریکا سے ایک دین دار ڈاکٹر صاحب نے پوچھا ہے:لاک ڈائون کے زمانے میں ہم مساجد میں جاکر نماز باجماعت نہیں پڑھ سکتے، سرِ دست ہم نے یہ حل نکالا ہے کہ دوچار دوست مل کرکسی ایک کے گھر میں باجماعت نماز پڑھ لیتے ہیں، اس دوران میں کچھ لوگوں نے کہا ہے: آن لائن یا ورچول جماعت کرالی جائے ۔ اس کا ایک طریقہ ایک مذہبی اسکالر نے یہ بتایا ہے کہ کسی مقام پرکوئی صاحب نماز پڑھائیں اور سب لوگ اپنے گھروں میں کمپیوٹر کے سامنے قبلہ رُخ بیٹھ کر اس کی اقتدا میں نماز پڑھ لیں، آپ کیا کہتے ہیں:

جواب:یہ طریقہ ہمارے نزدیک درست نہیں ہے، ایسا نیا طریقہ یا اختراع یا تجدُّد جس سے کوئی سنتِ متوارثہ مٹ جائے، بدعتِ سیّئہ کہلاتا ہے، ظاہر ہے جماعت کا جو طریقہ رسول اللہ ﷺسے تواتر کے ساتھ منقول ہے اور تسلسل کے ساتھ نقل ہوتا چلا آیا ہے، وہ متروک ہوجائے گا، کیونکہ اس میں امام کے پیچھے کھڑا ہونا ہے،صفوں کا اتصال چاہیے، وغیرہ اور یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ البتہ آپ نے گھروں پر دوچار افراد کے مل کر جماعت کرنے کا جو حل نکالا ہے، وہ بہت احسن ہے، سنتِ مصطفی ﷺاور امت کے عملی تواتر کے مطابق ہے ، اگر کسی گھر میں چار پانچ افراد بھی دستیاب نہ ہوں تو اگر دو باشعور بچے ہیں، وہ امام کے پیچھے صف بنالیں اور ایک یا زائد محرم خواتین ہوں تو وہ بچوں کے پیچھے صف بنالیں ، رسول اللہ ﷺنے جماعت میں صف بندی کے بارے میں یہی تعلیم دی ہے۔

اس طرح توکل کوئی اور ماڈرن مجدّد کہہ دے گا:گھروں میں بیٹھ کر حرمین طیبین کے اماموں کے پیچھے نماز پڑھ لیں، بیت اللہ کے گرد طواف کرنے والوں کے ساتھ تصور میں شامل ہوجائیں تو طواف بھی ہوجائے گا، کل حج کے لیے بھی کوئی ایسا شارٹ کٹ طریقہ نکل آئے گا۔ دین کا مدار نقل پر ہے جو رسول اللہﷺ کے عہدِ مبارک سے تواتر کے ساتھ چلی آرہی ہے ،ہمارا مشورہ یہی ہے کہ اسی روایت کے ساتھ جڑے رہیں اور لبرل ماڈریٹ مُتَجَدِّدین سے بچے رہیں۔ اگر گھر پر جماعت کی کوئی صورت نہیں بن پارہی تو آپ التزامِ جماعت سے عذر کی بنا پر معذور ہیں، اللہ کی ذات سے امید رکھنی چاہیے کہ وہ اجرِ جماعت سے محروم نہیں فرمائے گا۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں وضو یا غُسل کرتے وقت ناک اور مُنہ میں پانی ڈالتے وقت کس چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے؟جواب: عام حالت...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:کان میں پانی چلا جائے تو روزہ ہو جائے گا یا نہیں؟جواب:کان میں پانی خودبخود چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر جان...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟جواب:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

  • 17  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...

  • 17  مارچ ،  2024

ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ جواب: خود بخود بلا اختیار قے ہوجانے سے روزہ نہیں...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، اس سےروزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں افطار و سحر کے وقت طرح طرح کے پھل اور مشروبات اور کھانے پینے کی طرح طرح کی چیزیں گھروں میں تیار کی...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :سورۂ توبہ کی تلاوت کرتے وقت درمیان میں کسی وجہ سے تلاوت روکنا پڑگئی۔ بعد میں جب دوبارہ سورۂ توبہ کو درمیان سے...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :روزہ کی حالت میں چیونگم چبایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟جواب  چیونگم کو چبا کر اس کے تھوک کو نگل لیا جاتا ہے جس میں مٹھاس...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:روزہ میں سر میں تیل لگانا یا کنگھی کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ میں سر میں تیل لگانے یا کنگھی کرنے سے کوئی فرق نہیں ہوتا۔...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:۔ بچوں سے جب روزہ رکھوایا جاتا ہے تو بعض لوگ اس موقع پر روزہ کشائی کی تقریب مناتے ہیں۔ اس کے متعلق شرعی حکم کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: فرض کریں میرے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ہے جس پر سالانہ لاکھوں کا انٹرسٹ ملتا ہے، جو کہ میں نہیں...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: روزہ میں انجکشن لگانے کے بعد حلق میں کڑواہٹ محسوس ہو تو کیا اس سے روزہ ہو جائے گا؟جواب:۔ آج کل ایک ایسا انجکشن رائج...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: سحری اور افطار کے وقت کس چیز کا خیال رکھنا چاہیے؟جواب: سحری آخر وقت میں کھانی چاہیے کہ سحری کا وقت ختم ہونے سے کچھ...

  • 15  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: بھول کر کھا پی لیا اور اتنا کھایا کہ خوب اچھی طرح پیٹ بھر لیا تو کیا اس طرح روزہ ہو جائے گا؟جواب: بھول کر کھا پی لینے...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال:۔رمضان میں نماز عشا بغیر جماعت پڑھنے والا شخص نماز وتر باجماعت پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟جواب:۔ بغیر جماعت نماز عشا پڑھنے...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ اور برش کے ذریعے دانت صاف کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ دار برش اور ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ اپنے...