موجودہ حالات میں نمازِجمعہ کی ادائیگی

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر 

سوال :۔اگر مسجد میں جمعہ کی اجازت نہ ہو تو کیا مسجد کے علاوہ جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے ،جیسا کہ آج کل صوبۂ سندھ میں اجازت نہیں ہے ؟اگر جواب ہاں میں ہے تو سوال یہ ہے کہ حاکم کی اجازت کے بغیر مسجد کے علاوہ جمعہ قائم کرنا درست ہے، کیونکہ میری معلومات کے مطابق جمعہ میں ’’اذن عام‘‘ شرط ہے؟

جواب:۔اذن سلطان اور اذن عام میں فرق ہے۔اذن سلطان حاکم وقت کی طرف سے ہوتا ہے اوراس کی ضرورت اس وجہ سے ہے، تاکہ لوگوں میں انتشار اوراختلاف نہ ہو۔اذن عام کامطلب یہ ہے کہ جس شخص پر جمعہ واجب ہو اور وہ جمعہ پڑھنا چاہے، اسے جماعت میں شرکت کی اجازت ہو۔اذن عام اس شخص کی طرف سے ہوتاہے جوجمعہ قائم کرتا ہے۔صوبۂ سندھ میں حکومت کی طرف سے جمعہ قائم کرنے کی اجازت ہے۔جوممانعت ہے وہ جمعہ کی نہیں ہے،بلکہ تعداد کی ہے، اس لیے اذن سلطان حاصل ہے اوربالفرض اگر اذن سلطان نہ بھی ہو ، پھربھی شریعت کی روسےجمعہ کاقیام ہے۔

بہرحال اگر حاکم وقت کی طرف سے اجازت ضروری ہے تو وہ اجازت موجود ہے اور جولوگ جمعہ قائم کررہے ہوں وہ اگر لوگوں کو جمعہ میں شرکت سے نہ روکیں تو اذن عام بھی حاصل ہوگا ،اس لیے مساجد کے علاوہ جگہوں پر بھی جہاں اذن عام ہو، جمعہ ادا کرنا جائز ہے، البتہ جمعہ کی جماعت کے لیے شہر یا قصبہ ہونا شرط ہے اورجماعت میں امام کے علاوہ تین بالغ افراد کا ہونا ضروری ہے۔مسجد میں جمعے کی جو فضیلت ہے ،وہ مسجد کے علاوہ جگہ میں نہیں ہے، مگر مسجد جمعہ کے لیے کوئی لازمی شرط نہیں ہے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں وضو یا غُسل کرتے وقت ناک اور مُنہ میں پانی ڈالتے وقت کس چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے؟جواب: عام حالت...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:کان میں پانی چلا جائے تو روزہ ہو جائے گا یا نہیں؟جواب:کان میں پانی خودبخود چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر جان...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟جواب:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

  • 17  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...

  • 17  مارچ ،  2024

ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ جواب: خود بخود بلا اختیار قے ہوجانے سے روزہ نہیں...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، اس سےروزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں افطار و سحر کے وقت طرح طرح کے پھل اور مشروبات اور کھانے پینے کی طرح طرح کی چیزیں گھروں میں تیار کی...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :سورۂ توبہ کی تلاوت کرتے وقت درمیان میں کسی وجہ سے تلاوت روکنا پڑگئی۔ بعد میں جب دوبارہ سورۂ توبہ کو درمیان سے...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :روزہ کی حالت میں چیونگم چبایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟جواب  چیونگم کو چبا کر اس کے تھوک کو نگل لیا جاتا ہے جس میں مٹھاس...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:روزہ میں سر میں تیل لگانا یا کنگھی کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ میں سر میں تیل لگانے یا کنگھی کرنے سے کوئی فرق نہیں ہوتا۔...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:۔ بچوں سے جب روزہ رکھوایا جاتا ہے تو بعض لوگ اس موقع پر روزہ کشائی کی تقریب مناتے ہیں۔ اس کے متعلق شرعی حکم کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: فرض کریں میرے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ہے جس پر سالانہ لاکھوں کا انٹرسٹ ملتا ہے، جو کہ میں نہیں...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: روزہ میں انجکشن لگانے کے بعد حلق میں کڑواہٹ محسوس ہو تو کیا اس سے روزہ ہو جائے گا؟جواب:۔ آج کل ایک ایسا انجکشن رائج...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: سحری اور افطار کے وقت کس چیز کا خیال رکھنا چاہیے؟جواب: سحری آخر وقت میں کھانی چاہیے کہ سحری کا وقت ختم ہونے سے کچھ...

  • 15  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: بھول کر کھا پی لیا اور اتنا کھایا کہ خوب اچھی طرح پیٹ بھر لیا تو کیا اس طرح روزہ ہو جائے گا؟جواب: بھول کر کھا پی لینے...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال:۔رمضان میں نماز عشا بغیر جماعت پڑھنے والا شخص نماز وتر باجماعت پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟جواب:۔ بغیر جماعت نماز عشا پڑھنے...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ اور برش کے ذریعے دانت صاف کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ دار برش اور ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ اپنے...