شفاعت و بخشش کی نوید ہے رمضان....

رضیہ جوہر

اُمّتِ محمّدیؐ کے لیے ماہِ رمضان ایک ایسا جامع،برکات و فضائل سے مزیّن اَن مول انعام ہے کہ جس میں خلوصِ دِل سے کی جانے والی عبادات اور توبہ استغفار کی بدولت رحیم و کریم پروردگار سے بندے کا تعلق مضبوط سے مظبوط ترہوجاتا ہے۔ اُس وحدہ لاشریک نے اس مبارک مہینے میں تین عشروں کا تحفہ عطا فرمایا ہے۔ پہلا عشرہ، رحمتوں کے نزول کا ہے، جب ہر مومن کے گھر نیکیوں کی فصلِ بہار اُتر آتی ہے۔ ہر آنگن میں عبادتوں کے پھول مہکنے اور درود و سلام کی کلیاں چٹخنے لگتی ہیں۔ مساجد، جذبۂ عبودیت سے سرشار نمازیوں سے آباد ہوجاتی ہیں۔ روزے داروں کا ہر سجدہ اور احساسِ ندامت سے بہتا ہر آنسو، بارگاہِ الہٰی میں قبولیت کا شرف پالیتا ہے۔

اس رحمٰن و رحیم کے کرم کی انتہا تو دیکھیں کہ رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کا اجر انسانی توقع سے کہیں زیادہ ملتا ہے۔ یعنی ہر نفل کا ثواب، فرض کے برابر اور ہر فرض کا اجر ستّر گُنا۔ یہ ہی نہیں، رحمتوں کے نزول کے عشرے کے اختتام پر رمضان المبارک کو اپنا مہینہ قرار دینے والا رب ،فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ اُس کے روزے دار بندوں کو اُس کے کرم و عطا کی بارش سے نہلا کر، خیر و سلامتی کی منفرد پوشاک پہنا کر، باحفاظت مغفرت کے دوسرے عشرے میں داخل کردو۔ اور جب عبادتوں کے مہکتے پھولوں کی الوہی مہک سے رچی بسی یہ نیک رُوحیں، مغفرت کی سرحدوں تک پہنچ جاتی ہیں، تو اُن کے تن مَن کی دنیا ہی بدل جاتی ہے۔ روزے داروں کا پور پور عشقِ الٰہی میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔

وہ اپنے رب کا قرب حاصل کرنے کی چاہ میں، اُس کی حمد و ثناء سے غافل نہیں ہوتےبلکہ خلقِ خدا کی خدمت میں مزیدپیش پیش رہتے ہیں، جب کہ رات کی تاریکی میں اپنے گناہوں پر نادم و شرم سار ہوکر رب کے حضور اشکوں کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں، بخشش و مغفرت کے طلب گار ہوتے ہیں۔اور بلاشبہ پروردگار کی عطا، بندے کی طلب سے کئی گُنا زائد ہوتی ہے۔ اسی لیے وہ اپنے عاجز اور فرماں بردار بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور جس کا دامن بخشش و نجات کے موتیوں سے بَھر دیا جائے، اُسے پھر کسی سود و زیاں کا کیاخوف ۔ وہ بڑے فخر اور اطمینان سے جہنم سے آزادی کے تیسرے عشرے میں داخل جاتا ہے۔ بالکل اُس طالب علم کی طرح ،جس نے امتحانی پرچے بہت اچھی طرح دیے ہوں اور اُسے اپنی کام یابی کا یقین بھی ہو۔

روزے کا حقیقی مقصد نفس کی تربیت و اصلاح اور تقویٰ و پرہیز گاری کا حصول ہے۔ جب مومن یہ اوصاف حاصل کر لیتا ہے، تو وہ کوئی عام شخص نہیں رہتا۔ جس طرح سونا، بھٹّی میں تَپ کر کندن بن جاتا ہے، وہ بھی اتنا ہی معتبر و معزز ہوجاتا ہے۔اب، جب کہ پہلا عشرہ ختم ہوچکا ہے اور دوسرے کا آغاز ہے، تو سچّے دِل سےتوبہ استغفار کریں، تاکہ اس بابرکت ماہِ صیام کے طفیل ہمارے کھوٹے نصیب بھی کھرے ہوسکیں۔اللہ پاک تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی فضیلتیں اور برکتیں اُن کی اصل روح کے مطابق سمیٹنا نصیب کرے اور ہر ایک ہی کے خالی دامن کو عبادات کے ثمرات سے بَھر دے۔آمین                    

Share This:

اسلامی مضامین

  • 13  اپریل ،  2024

مفتی محمد راشد ڈسکویآج کل ہر طرف مہنگائی کے از حد بڑھ جانے کے سبب ہر بندہ ہی پریشان نظر آتا ہے، کسی بھی مجلس میں شرکت کی...

  • 13  اپریل ،  2024

مولانا نعمان نعیمرسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ایک بالشت برابر زمین بھی ظلماً لی ، قیامت کے دن اُسے سات زمینوں...

  • 12  اپریل ،  2024

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...

  • 11  اپریل ،  2024

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:یہ بیچارے غلام اور ملازم...

  • 10  اپریل ،  2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں کے احسان کا شکریہ...

  • 10  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم.حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے۔ انہوں نے فرمایا :دعا آسمان اور زمین کے...

  • 09  اپریل ،  2024

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...

  • 09  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 09  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...

  • 08  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہمارا گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار ہے۔ ایک اور شخص ب نئی...

  • 08  اپریل ،  2024

ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...

  • 08  اپریل ،  2024

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری...

  • 08  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...

  • 07  اپریل ،  2024

مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...

  • 07  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو...

  • 07  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:...

  • 07  اپریل ،  2024

مولانا نعمان نعیم’’زکوٰۃ‘‘ اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ قرآن وسنت میں زکوٰۃ کی فرضیت اور فضیلت و...

  • 06  اپریل ،  2024

سید صفدر حسینامام موسیٰ کاظمؒ، حضرت امام جعفر صادقؒ کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ بربریہ اندلسیہ تھیں۔ آپ...

  • 06  اپریل ،  2024

مولانا اطہرحسینیو ں تو اس کارخانۂ عالم کی سب ہی چیزیں قدرت کی کرشمہ سازیوں اور گلکاریوں کے ناطق مجسمے، اسرارورموز کے...

  • 06  اپریل ،  2024

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکیہ کا سہارا لگائے بیٹھے...