’فراغت کے ایام‘ رمضان المبارک کی بہترین تیاری

شاہین فہد، اسلام آباد

کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیشِ نظر ہر ایک کی معمول کی زندگی ذرا نہیں، کچھ زیادہ ہی بدل گئی ہے۔بیش تر اہلِ خانہ کو ایک دوسرے کی رفاقت میسّر ہے اور سب مل جُل کر ایک دوسرے کے کاموں میں مددبھی کررہے ہیں۔ ایسے میں سب کو خاصا وقت مل رہا ہے اور عقل مند وہ ہے، جو اپنے وقت کی منظّم منصوبہ بندی کرکے اسے بہتر کاموں میں صرف کرے ،نہ کہ فضول گوئی میں یا بے مقصد ضایع کردے۔ آپ اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں؟ کسی پلاننگ سے یا یوں ہی بےمصرف…؟بہرحال، ہمارے پاس ایک بہترین پلان خصوصاً خواتین کے لیے موجود ہے، جس پر عمل پیرا ہوکر جلد بحال ہونے والی معمول کی زندگی میں بھی، جس میں ’’وقت نہیں ملتا‘‘ کا رونا ہی رہتا تھا، نظم و ضبط پیدا ہوجائے گا۔ سب سے پہلے تو تہجد کی نماز باقاعدگی سےپڑھنا شروع کردیں۔

پنج وقتہ نمازیں نمازِفجر،ظہر،عصر اور مغرب اوّل وقت میں ادا کریں۔البتہ نمازِعشاء بے شک ذرا ٹھہر کے پڑھیں، مگر اس کےبعد کسی قسم کی فضولیات میں مشغول نہ رہیں۔ہر نماز کے بعد ذکر اللہ ضرور کریں۔ گھریلو ذمّے داریاں خوش اسلوبی سے ادا کی جائیں۔کوشش کریں کہ ہر وقت باوضو رہیں۔ علاوہ ازیں، کوئی ایک وقت مقرر کرکے قرآنِ پاک باترجمہ پڑھیں۔ دینی کتب کا مطالعہ کریں یا پھر اسلامی لیکچرز سُنیں۔ والدین، گھر کے بزرگوں کے پاس بیٹھ کر ان کی دِل جوئی کریں ۔کوشش کریں کہ آپ کی ذات سےکسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے، اگر آپ کسی کی دِل شکنی کاباعث بنیں، تو فوراً معافی مانگ لیں کہ جُھک جانےہی میں عظمت ہے۔پورے دِن میں کوئی اچھی بات ضرور سیکھیں اور دوسروں کو بھی اس جانب راغب کریں۔ اللہ کے حضور توبہ استغفار کریں۔ چوں کہ چند ہی دِنوں بعد رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کا مہینہ جلوہ گر ہونے والا ہے، تو گھر کے تمام ضروری کام ابھی سے نمٹالیں، تاکہ مہینہ بَھرسُکون سے عبادت کرسکیں۔

گھر، خصوصاً باورچی خانے کی اچھی طرح صفائی کرلیں۔ اسی طرح اشیاء خورونوش کی فہرست مرتب کر کے پہلے ہی سے منگوالی جائیں کہ ان دِنوں5 بجے کے بعد تمام دکانیں بند ہورہی ہیں۔اور اگر مالی وسائل اجازت دیں، تو ضرورت مند گھرانوں میںماہِ رمضان سے قبل راشن کے پیکٹس تقسیم کروادیں۔سیدنا سلمان فارسیؓسے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ماہ شعبان کے آخری دِن خطاب کیا اور فرمایا،’’اے لوگو!ایک عظیم اور مبارک ماہ تم پر سایہ فگن ہواچاہتا ہے، یہ وہ ماہ ہے جس میں ایک رات ، لیلتہ القد،ہے جو ہزار مہینوں سےافضل ہے، اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کے روزے تم پر فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں کاقیام تمہارے لیےنفل قرار دیا ہے۔جو اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیےخیر کا کام یا کوئی نفل کام کرے، گویا اس نے ایک فرض ادا کیا۔ 3

سوائے رمضان کے، جو کوئی اس ماہ میں ایک فرض ادا کرے، تو وہ اس کے مثل ہے، جس نے 70فرائض ادا کیے۔ اے لوگو۱ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنّت ہے۔ یہ غم خواری و ہم دردی کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں رزق بڑھا یا جاتا ہے، جو اس ماہ میں کسی روز ہ دار کا روزہ افطار کروائے تو اس کے گناہوں کی مغفر ت ہو، نارِجہنم سے وہ رہا ہو اور اس کےلیے اتنا اجر ہو ،جتنا روزہ دار کا اور روزہ دار کے اجر میں کمی نہ ہو۔ ‘‘ صحابہ کرامؓ نے فرمایا کہ’’ اگر ہم میں سے کسی کے پاس اتنا نہ ہو کہ روزہ دار کو پیٹ بھر کھلا پلا سکے ؟‘‘توآپﷺ نے فرمایا،’’ اللہ یہ ثواب اس کو بھی دے گا،جو کسی روزہ دارکو لسّی کے ایک گھونٹ یا کھجور کے ایک دانے سے افطار کروائے۔ جو کوئی اس ماہ میں روزہ دار کو کچھ کھلائے یا پلائے اللہ عز ّو جل (یوم حشر) اُسے میرے حوض کوثرسے ایسا سیراب کرے گا کہ اس کے بعد اسے کبھی پیاس نہ لگے گی،یہاں تک کہ وہ جنّت میں داخل ہو جائے گا۔‘‘

تو بہنو! آپ بھی ماہِ رمضان کی تیاریوں میںگھریلو کام کاج اور سحر و افطارکے اہتمام سے کہیں زیادہ نیکیاں کمانے پر فوکس رکھیں ۔

Share This:

اسلامی مضامین

  • 13  اپریل ،  2024

مفتی محمد راشد ڈسکویآج کل ہر طرف مہنگائی کے از حد بڑھ جانے کے سبب ہر بندہ ہی پریشان نظر آتا ہے، کسی بھی مجلس میں شرکت کی...

  • 13  اپریل ،  2024

مولانا نعمان نعیمرسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ایک بالشت برابر زمین بھی ظلماً لی ، قیامت کے دن اُسے سات زمینوں...

  • 12  اپریل ،  2024

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...

  • 11  اپریل ،  2024

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:یہ بیچارے غلام اور ملازم...

  • 10  اپریل ،  2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں کے احسان کا شکریہ...

  • 10  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم.حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے۔ انہوں نے فرمایا :دعا آسمان اور زمین کے...

  • 09  اپریل ،  2024

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...

  • 09  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 09  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...

  • 08  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہمارا گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار ہے۔ ایک اور شخص ب نئی...

  • 08  اپریل ،  2024

ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...

  • 08  اپریل ،  2024

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری...

  • 08  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...

  • 07  اپریل ،  2024

مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...

  • 07  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو...

  • 07  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:...

  • 07  اپریل ،  2024

مولانا نعمان نعیم’’زکوٰۃ‘‘ اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ قرآن وسنت میں زکوٰۃ کی فرضیت اور فضیلت و...

  • 06  اپریل ،  2024

سید صفدر حسینامام موسیٰ کاظمؒ، حضرت امام جعفر صادقؒ کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ بربریہ اندلسیہ تھیں۔ آپ...

  • 06  اپریل ،  2024

مولانا اطہرحسینیو ں تو اس کارخانۂ عالم کی سب ہی چیزیں قدرت کی کرشمہ سازیوں اور گلکاریوں کے ناطق مجسمے، اسرارورموز کے...

  • 06  اپریل ،  2024

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکیہ کا سہارا لگائے بیٹھے...