وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

جمعہ کے دن کا اہتمام کرنا

Articles
جمعہ کے دن کا اہتمام کرنا

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت نبیشہ ہذلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب کوئی مسلمان جمعہ کے دن غسل کرتا ہے، پھر مسجد کی طرف روانہ ہوتا ہے اور کسی کو کوئی تکلیف نہیں دیتا اور دیکھتا ہے کہ ابھی تک امام نہیں نکلا تو حسب توفیق نماز پڑھتا ہے اور اگر دیکھتا ہے کہ امام آچکا ہے تو بیٹھ کر توجہ اور خاموشی سے اس کی بات سنتا ہے، یہاں تک کہ امام اپنا جمعہ (کا خطبہ) اور تقریر مکمل کر لے تو اگر اس جمعہ کو اس کے سارے گناہ معاف نہ ہوئے تو وہ آنے والے جمعہ تک اس کے گناہوں کا کفارہ ضرور بن جائے گا۔ (مسند احمد بن حنبل)