ایک نماز چھوڑنے پر عمداً دوسری نماز چھوڑنا

ایک نماز چھوڑنے پر عمداً دوسری نماز چھوڑنا

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال:میں اور میرے ایک دوست زیادہ مصروفیت کی وجہ سے کبھی کبھی پانچوں وقت کی نماز ادا نہیں کر پاتے۔ کبھی عصر اور کبھی مغرب کی نماز چھوٹ جاتی ہے۔ ایک صاحب نے ہمیں یہ مسئلہ بتایا کہ اگر کوئی نماز چھوٹ جائے تو دن میں کسی نماز کا ثواب نہیں ملتا۔ چنانچہ میرے بعض دوست ایسے ہیں کہ اگر ان سے فجر کی نماز چھوٹ جائے تو وہ اس دن کوئی نماز نہیں پڑھتے۔ کیا یہ بات صحیح ہے کہ دن میں ایک دو نمازیں پڑھیں تو ان کا کوئی فائدہ اور ثواب نہیں؟

جواب:اسلام کے پانچ اہم بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن نماز ہے۔ ہر نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا ضروری ہے۔ بلاعذر شرعی نماز کو مؤخر کرنا، گناہ کبیرہ اور عمداً اس کو ترک کرنا، بعض آئمہ کے نزدیک کفر ہے۔ جیسا کہ ایک حدیث میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے۔ ’’جس نے عمداً نماز کو ترک کردیا تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ اس سے بری ہوگیا۔‘‘ یعنی اس نے کفر کیا۔ (ابن ماجہ، مسند احمد) اور سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد گرامی ہے۔ ’’ہمارے اور کفار و مشرکین کے درمیان فرق ترک نماز کا ہے۔ سو جو نماز ترک کردے، وہ کافر ہوجائے گا۔‘‘ (ترمذی، نسائی)۔ نماز ایمان کی کسوٹی اور مومن کی پہچان ہے، اس میں سستی کی اجازت نہیں تاہم اگر کسی وجہ سے یا انسان کی اپنی کسی سستی کی وجہ سے کوئی نماز چھوٹ جائے تو اس کا اثر باقی چار نمازوں پر اس طرح نہیں پڑتا کہ ان نمازوں کا کوئی ثواب ہی نہ ملے اور وہ درست بھی نہ ہوں۔ ہر نماز الگ الگ مستقل طور پر فرض ہے اور ہر ایک کا وقت الگ ہے۔ ایک نماز کے چھوٹ جانے پر عمداً دوسری نماز کو چھوڑ دینا، مزید گناہ مول لینا ہے اور بقول بعض فقہاء کے ایسا کرنا فعل کفر کو قبول کرنا ہے۔ اگر کوئی نماز چھوٹ جائے تو موقع ملتے ہی اس کی قضا کرلی جائے اور تمام نمازوں کو ان کے صحیح وقت پر ادا کرنے کی پوری پوری کوشش کی جائے کہ نماز فرض دیگر تمام کاموں سے ضروری اور دین کا اہم ترین رکن اور ستون ہے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...