وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

دولت کی افراط کا خطرہ

Articles
دولت کی افراط کا خطرہ

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں تم پر فقر و ناداری کے آنے سے نہیں ڈرتا لیکن مجھے تمہارے بارے میں یہ ڈر ضرور ہے کہ دنیا تم پر وسیع کر دی جائے، جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر وسیع کر دی گئی تھی پھر تم اس کو بہت زیادہ چاہنے لگو جیسا کہ انہوں نے اس کو بہت زیادہ چاہا تھا ( اور اسی کے دیوانے اور متوالے ہو گئے تھے) اور پھر وہ تم کو برباد کر دے جیسا کہ اس نے ان اگلوں کو برباد کر دیا۔ ( مشکوٰۃ المصابیح)