وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

عید کے دن کی سنتیں

Islamic Q&A
عید کے دن کی سنتیں

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال :عید کے دن کون کون سےکام کرنے سنت ہیں؟

جواب : عید کے دن یہ کام سنّت ہیں۔ (1)نماز فجر اپنے محلہ کی مسجد میں پڑھنا (2)غسل کرنا (3)مسواک کرنا (4)خوشبو لگانا (5)اپنے کپڑوں میں سے اچھے سے اچھے کپڑے پہننا (6)عیدگاہ کی طرف پیدل جانا (7)واپسی میں راستہ بدل کر آنا (8)نماز عید کے لئے جانے اور واپسی میں آتے ہوئے تکبیر پڑھنا ،(عیدالفطر کے دن آہستہ تکبیر پڑھنا اور عیدالاضحی کے دن بلند آواز سے تکبیر پڑھنا) اور عیدگاہ پہنچ کر تکبیر ختم کردینا (9) نماز عیدالفطر سے پہلے صدقۂ فطر ادا کرنا (10) عیدالفطر کی نماز سے پہلے کچھ میٹھا کھانا، طاق عدد چھوہارے کھانا زیادہ باعث ثواب ہے۔