وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

بریڈ ڈیلائٹ

Recipes
بریڈ ڈیلائٹ

اجزاء:

ڈبل روٹی کے سلائش 6؍عدد، چینی ایک پیالی، اسٹرابری جیلی پائوڈر ایک پیکٹ، فریش کریم دو پیکٹ، تازہ دودھ آدھا لیٹر، فروٹ کوکٹیل ایک بڑا ٹن، باریک کٹے اخروٹ آدھی پیالی، ونیلا کسٹرڈ دو کھانے کے چمچے اور تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:

دیگچی میں تازہ دودھ اور چینی ڈال کر پکائیں۔ پھر تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں دو کھانے کے چمچے ونیلا کسٹرڈ گھول کر ڈال دیں، جب وہ گاڑھا ہوجائے تو اتار لیں۔ اب حسب ضرورت گرم تیل میں ڈبل روٹی کے 6؍سلائس ڈال کر گولڈن برائون کرکے ٹکا لیں، اس کے بعد ایک بڑے اور پھیلے ڈش میں پہلے تھوڑا کسٹرڈ ڈالیں، اب تلے ہوئے سلائس پھیلا کر ڈال دیں پھر ایک بڑا ٹن فروٹ کوکٹیل ڈالیں۔ اس کے بعد پیالی میں تھوڑے باریک کٹے اخروٹ پھر تھوڑی جیلی ڈال دیں۔ اب دوسری تہہ بھی اسی طرح لگائیں۔ آخر میں دو پیکٹ فریش کریم، باقی اخروٹ اور چند فروٹ کوکٹیل ڈال کر خوب ٹھنڈا سرو کریں۔