وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

ربڑی ٹرائفل

Recipes
ربڑی ٹرائفل

اجزاء:

دودھ ایک لیٹر، فروٹ کوکٹیل ایک ٹن، ربڑی ایک پائو، چینی ایک کپ، ہری جیلی ایک پیکٹ، لال جیلی ایک پیکٹ، باریک کٹے بادام 50؍گرام، کیک رس 100؍گرام، کسٹرڈ پائوڈر (ونیلا فلیور) ایک چائے کا چمچہ، ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچہ اور مکھن ایک کھانے کا چمچہ۔

ترکیب :

ایک پتیلی میں دودھ کو ابالیں اور اس میں چینی شامل کردیں، ساتھ ہی کسٹرڈ پائوڈر گھول کر ڈال دیں۔ جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں ایک چائے کا چمچہ ونیلا ایسنس اور ایک کھانے کا چمچہ مکھن ڈال دیں۔ اب ہری اور لال جیلی کے پیکٹس کو الگ الگ جما دیں، جب کسٹرڈ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں فروٹ کوکٹیل ڈال دیں پھر ڈش میں پہلے 100؍ گرام کیک رس بچھائیں اور کسٹرڈ ڈال دیں۔ اس کے بعد ایک پائو ربڑی اور پھر جیلی کاٹ کر ڈالیں، آخر میں باریک کٹے بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔