وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

کسٹرڈ ورما سلی

Recipes
کسٹرڈ ورما سلی

اجزاء:

 دودھ ایک کلو، رنگین سویاں ایک کپ، چینی 8؍کھانے کے چمچے، اسٹرابری کسٹرڈ پائوڈر ایک کھانے کا چمچہ، اسٹرابری ایسنس 1/4؍چائے کا چمچہ، کریم آدھا کپ، بادام اور پستے دو کھانے کے چمچے۔

ترکیب :

دودھ کو 10؍منٹ پکا کر اس میں رنگین سویاں ڈال کر مزید 10؍منٹ پکا لیں۔ اب اس میں چینی شامل کردیں۔ آخر میں اسٹرابری کسٹرڈ پائوڈر تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں حل کر اس میں شامل کریں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔ جب وہ گاڑھی ہوجائے تو نکال کر ٹھنڈا کرلیں پھر اسٹرابری ایسنس، کریم، بادام اور پستے ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں۔