وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

نیا کپڑا پہنتے وقت کی دعا

Articles
نیا کپڑا پہنتے وقت کی دعا

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نیا کپڑا زیب تن فرماتے تو اس کا نام لیتے ’یا قمیض، یا عمامہ‘ … پھر فرماتے:

اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہِ اَسْاَ لُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَاصُنِعَ لَہٗ

اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَاصُنِعَ لَہٗ

ترجمہ:اے اللہ! آپ ہی کیلئے تعریف ہے، آپ نے ہی مجھے یہ کپڑا پہنایا، میں آپ سے اس کی خیر کا سائل ہوں اور جس مقصد کے لیے کپڑا بنایا گیا ہے اس کی بھی خیر کا سائل ہوں اور اس کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔

حضرت ابونفرہ رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے جب کوئی نیا کپڑا پہنتا تو اسے کہا جاتا کہ تم اسے (پہن پہن کر) بوسیدہ کرو اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ تمہیں اور عطا فرمائے۔ (سنن ابی داؤد شریف)