وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

جانوروں سے اچھا برتائو کرنے کی ہدایت

Articles
جانوروں سے اچھا برتائو کرنے کی ہدایت

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت سبیل بن الحنظلہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اونٹ کے پاس سے گزرے جس کا پیٹ (بھوک کی وجہ سے) اس کی کمر سے لگ گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! ان بے زبان جانوروں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو۔ (ان کو اس طرح بھوکا نہ مارو) ان پر سوار ہو تو ایسی حالت میں جب یہ ٹھیک ہوں۔ (یعنی ان کا پیٹ بھرا ہو) اور ان کو چھوڑو تو (اس طرح کہ کھلا پلا کر) اچھی حالت میں۔ (ابو دائود)