ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو مسلمانوں کے مسائل و معاملات کی فکر نہ ہو، وہ ان میں سے نہیں ہے اور جس کا یہ حال ہو کہ وہ ہر روز اور ہر صبح و شام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی کتاب قرآن مجید اور اس کے امام (یعنی خلیفۂ وقت) کا اور عام مسلمانوں کا مخلص و خیرخواہ اور وفادار نہ ہو (جو کسی وقت بھی اس اخلاص اور وفا داری سے خالی ہو) وہ بھی مسلمانوں میں سے نہیں ہے۔ (معجم اوسط للطبرانی)