وقوفِ عرفہ

وقوفِ عرفہ

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال: اگر کوئی شخص وقوف عرفہ نہ کر سکے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میدان عرفات میں تشریف فرما تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے میدان عرفات میں یہ اعلان عام کروایا کہ ’’حج، عرفہ کا نام ہے جو طلوع فجر سے پہلے شب مزدلفہ میں آگیا، اس نے حج پالیا۔‘‘ امام ترمذی اپنی کتاب ’’سنن ترمذی‘‘ میں اس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور بعد کے اہل علم کا اس حدیث پر عمل ہے کہ جو شخص 10ذی الحجہ کو طلوع صبح سے پہلے عرفات میں وقوف نہ کرے، اس کا حج فوت ہوگیا۔ اگر طلوع فجر کے بعد آئے تو کافی نہ ہوگا، وہ اسے عمرہ بنا لے اور آئندہ سال حج کرے۔ (ترمذی) اسی احرام میں عمرہ کے افعال طواف و سعی اور پھر حلق کرکے احرام کھول دے اور آئندہ سال حج کی قضا کرے۔ البتہ طواف زیارت فوت نہیں ہوتا۔ اگر کوئی شخص طوافِ زیارت کے اصل وقت 10تا 12ذی الحجہ کے غروب آفتاب تک طوافِ زیارت نہ کرسکا تو اب زندگی میں کبھی بھی کر سکتا ہے۔ لیکن تاخیر پر دَم لازم ہوگا۔ اور دُوسری بات یہ کہ جب تک طوافِ زیارت نہ کرلے، بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات حرام رہے گا۔ طوافِ زیارت کا بھی کوئی بدل نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص یہ طواف چھوڑ کر وطن چلا جائے تو اس کو واپس آ کر بہرحال طواف ہی کرنا ہوگا۔ (ھدایہ 253/1) ہاں، ایّام نحر میں یا اس کے بعد نفلی طواف بھی کر لے تو وہ طوافِ زیارت کے قائم مقام ہو جائے گا کیونکہ طواف کرتے ہوئے خاص طوافِ زیارت کی نیت ضروری نہیں، طواف بیت اللہ کی نیت ہونا کافی ہے۔ (ھدایہ 251/1)۔ حج میں اگر کوئی واجب چھوٹ جائے تو حج تو صحیح ہو جائے گا لیکن ترک واجب پر دَم دینا ہوگا۔ یعنی حدود حرم میں ایک جانور ذبح کرنا ہوگا۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 29  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال: اگر کسی شخص کے ناخن یا بال بڑھ جائیں اور وہ اعتکاف میں بیٹھ جائے تو حالتِ اعتکاف میں...

  • 29  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:۔ اعتکاف کی کیا کیا شرطیں ہیں؟جواب:۔ شرطیں یہ ہیں کہ اعتکاف کی نیت ہو، معتکف مسلمان...

  • 29  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:صحیح روزہ کیسے ہوگا؟ کیا جھوٹ بولنا اور ناجائز کام کرنے اور فلم دیکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟...

  • 29  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:بیماری کی وجہ سے روزہ رکھا نہ جاسکے تو کیا بیمار کیلئے روزہ معاف ہے یا اس کا کوئی کفارہ ہے؟...

  • 28  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: ہماری مسجد میں قبلہ رخ کا ٹھیک ٹھیک تعین کرکے صفوں کے نشان لگائے گئے تھے، لیکن موجودہ امام صاحب کے حکم...

  • 28  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...

  • 28  مارچ ،  2024

سوال: روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا کیسا ہے؟جواب: روزہ کی حالت میں ہر طرح کی دوا خواہ سیّال ہو یا جامد ہو، آنکھ میں...

  • 28  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: ماہِ رمضان المبارک میں جگہ جگہ 5روزہ ،10روزہ اور 15روزہ تراویح کا اہتمام کیاجاتا ہے، جس میں اکثر حفاظ...

  • 27  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: اگر کوئی شخص اعتکاف میں بیٹھا ہے اور وہ معلم ہے، تو کیا وہ...

  • 27  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان کے پورے مہینے میں ایک مرتبہ پورا قرآن شریف تراویح میں ختم کرنا کیسا ہے؟جواب:رمضان کے...

  • 27  مارچ ،  2024

سوال:کیا شب قدر کی کچھ علامات ہیں جن سے شب قدر کا تعین ہو سکتا ہے؟جواب:امام طبرانی نے اپنی معجم کبیر میں حضرت واثلہ رضی...

  • 27  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان کے مہینے میں ایک شخص نے روزہ رکھا ہوا تھا اور اس نے بلا کسی عذر کے وہ روزہ توڑ دیا تو اس...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت کون سی ہے؟جواب: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت ایک تو...

  • 26  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال :۔کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں : جس میں پاکستانی مسلمانوں کی ایک...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان المبارک کی خاص عبادت کون سی ہے؟جواب:رمضان کی خاص عبادت نماز تراویح ہے۔ تراویح کی نماز...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:حقیقی روزہ کیسا روزہ کہلائے گا؟جواب:حقیقی روزہ دراصل وہ روزہ کہلائے گا جس میں آدمی قلب و روح...

  • 25  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:ایک خاتون ماہ رمضان میں روزے سے تھی کہ اسی حالت میں اس کے ماہانہ ایام شروع ہوگئے، اب وہ کیا کرے؟جواب:روزے کی حالت میں...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:کیا زکوٰۃ کی ادائیگی ماہ رمضان المبارک ہی میں ضروری ہے یا کسی بھی مہینے میں زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے؟جواب:زکوٰۃ کی...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟جواب:صدقۂ فطر کی مقدار ایک صاع جو یا کھجور یا کشمش یا پنیر ہے۔ ایک صاع تقریباً تین کلو دوسو...