عورتوں کی آواز

عورتوں کی آواز

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال:عورتوں کی آواز کے متعلق کیا مسئلہ ہے؟ اگر ان کی آواز کوئی غیر محرم سن لے تو کیا وہ عورتیں گناہگار ہوں گی؟

جواب:عورتوں کا اپنے غیرمحرم مردوں سے بات چیت کرنے میں نرم و ملائم انداز اور حلاوت اور شیریں لہجہ اختیار کرنا شرعاً ممنوع ہے۔ ایک ارشاد ربانی کا مفہوم یہ ہے۔ اے عورتو! اگر تم واقعی اللہ سے ڈرنے والی ہو اور پرہیزگاری کی زندگی اختیار کرنا چاہتی ہو تو نامحرم مردوں سے بول چال میں نزاکت اور لطافت مت اختیار کرو اور دبی زبان میں باتیں نہ کیا کرو، اس سے ایسے شخص کے دل میں فاسد خیال پیدا ہونے لگتا ہے جس کے قلب میں واقعی خرابی اور برائی ہے۔ سو وہ طمع اور لالچ کرے گا اور کچھ توقع بھی کرے گا۔ لہٰذا ایسے موقع پر تکلیف اور اہتمام سے اپنے فطری انداز کو بدل کر گفتگو کرو اور قاعدے کے موافق بات کرو اور ایسے انداز سے بات کرو جس میں خشکی اور روکھا پن موجود ہو اور یہ اپنی عصمت و عفت اور عزت کی حفاظت اور اس کے طمع فاسد کو دور کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اوّل تو عورتوں کو غیرمردوں سے بات کرنا ہی نہیں چاہئے البتہ اگر شدید مجبوری میں کسی نامحرم مرد سے بات کرنی پڑ جائے کہ گفتگو کئے بغیر چارہ ہی نہیں ہے تو ایسے موقع پر عورتوں کا لب و لہجہ اور اندازِ گفتگو ایسا ہونا چاہئے کہ جس سے بات کرنے والے مرد کے دل میں یہ خیال تک نہ گزر سکے کہ اس عورت سے کوئی غلط قسم کی توقع بھی قائم کی جاسکتی ہے۔ عورت کی آواز بھی نامحرموں سے پوشیدہ ہی رکھنے کا حکم ہے۔ امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک کسی غیرمحرم مرد کو چاہے وہ رشتے دار ہی کیوں نہ ہو، اس کو بھی آواز سنانا جائز نہیں ہے۔ حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو ان کے شوہر کی اجازت کے بغیر غیرمردوں سے کلام کرنے سے سختی کے ساتھ روکا ہے۔ (تفسیر مظہری 188)۔ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ سرراہ ایک عورت سے بات چیت کر رہا ہے تو آپ سخت ناراض ہوئے اور اس کے درّے لگوائے۔ اس شخص نے عرض کیا امیرالمومنین! یہ میری بیوی ہے، کوئی غیر عورت نہیں۔ اس پر آپ نے فرمایا۔ ’’ٹھیک ہے یہ تمہاری بیوی ہے لیکن ایسی جگہ آپس میں کیوں بات چیت کر رہے ہو جہاں شبہ پیدا ہوسکتا ہے۔ گھر میں جاکر آپس میں جو چاہے بات چیت کرو۔‘‘ (احیاء علوم الدین۔ 491)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...