وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

اچار گوشت

Recipes
اچار گوشت

اجزاء:

گوشت آدھا کلو، دہی آدھا کلو، سونف 2چائے کے چمچے، کلونجی 2چائے کے چمچے، میتھرے 2چائے کے چمچے، پیاز 2عدد، ثابت لال مرچ 6عدد، نمک حسب ذائقہ، گھی نصف کپ، ہری مرچ 2عدد (کٹی ہوئی)، دھنیا 2کھانے کے چمچے۔

ترکیب:

گھی میں پیاز کو تل کر گوشت بھون لیں۔ دہی، مرچ، نمک، دھنیا اور لال مرچ پیس کر ڈالیں۔ ہلکی آنچ پر رکھئے۔ گوشت میں دہی کا یہ مرکب ڈال دیں۔ گوشت ادھ گلا ہونے لگے تو سونف، کلونجی اور میتھرے ڈال کر گلائیں۔ گلنے پر گوشت کو خوب بھون لیں۔ گھی چھوٹ جائے اور خوشبو آنے لگے تو اتار لیں۔