روزے کی نیت کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

تفہیم المسائل

سوال: رمضان المبارک کے روزوں کے لئے سحری کے وقت جو نیت کی جاتی ہے: ’’وَبِصَوْمِ غَدٍ نَوَیْتُ مِنْ شَہْرِ رَمَضَانَ‘‘، اس میں کل کے روزے کی نیت سے کیامراد ہے ؟، کیااس طرح نیت کرنا درست ہے ؟،(قاری بہادر خان ،چترال )

جواب: نیت دل کے ارادے کا نام ہے ،یہ قلب وذہن کا عمل ہے۔اس لئے عہدِرسالت مآب ﷺ سے لفظاً روزے کی نیت کے کلمات منقول نہیں ہیں اور ان نفوسِ قدسیہ کو اِس کی ضرورت بھی نہیں تھی کیونکہ وہ ہر وقت اور ہر عبادت میں حضوریِ قلب، توجہ الیٰ اللہ اور اخلاص وللّٰہیت کی کیفیت سے سرشار رہتے تھے۔ وہ جسم وروح ،قلب اورقالب کی یکسوئی ،جمعیتِ خاطر اورعزیمت کے ساتھ دورانِ عبادت بلکہ ہرحال میں ذاتِ باری تعالیٰ کی جانب متوجہ رہتے تھے ، اس لئے ان کو لفظاً نیت کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔ متاخرین فقہاء کرام اور جمہور علمائے امّت نے جب یہ دیکھا کہ اب لوگوں میں حضوریِ قلب اور استحضارِ نیت کی وہ کیفیت باقی نہیں رہی تو اُنہوں نے لفظاً نیت کو مستحسن ومستحب قراردیا۔ علامہ نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:ترجمہ:’’ اور نیت دل سے اِس بات کے جاننے کا نام ہے کہ وہ فلاں دن کا روزہ رکھ رہاہے ، ’’خلاصۃ الفتاویٰ ‘‘اور ’’محیط السرخسی ‘‘ میں اسی طرح ہے اورسنّت یہ ہے کہ (زبان سے) الفاظ اداکئے جائیں ، جیساکہ ’’النھرالفائق ‘‘ میں ہے ‘‘۔آگے چل کر مزید لکھتے ہیں: ترجمہ:’’اگر (روزے دار نے) کہا: میں نے کل کے روزے کی نیت کی ان شاء اللہ ،تو اُس کی نیت صحیح ہے اور یہی بات صحیح ہے ، جیساکہ ’’ظہیریہ‘‘ میں بھی ہے ،(فتاویٰ عالمگیری ،جلد1،ص:195)‘‘۔

روزے کی نیت کا وقت صبح صادق سے ضحوۂ کبریٰ (جسے لوگ عموماً زوال کا وقت کہتے ہیں)سے پہلے تک ہے۔ اصطلاح میں لفظ ’’غدٍ ‘‘ بمعنی کل اِس لئے مستعمل ہے کہ عام طور پر صبح صادق سے پہلے روزے کی نیت کر لی جاتی ہے ۔ علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں:ترجمہ:’’ (اور روزے کی نیت کرنا سنت ہے )یعنی یہ علماء و مشائخ کی سنّت ہے ،نبی کریم ﷺکی سنّت نہیں ہے کیونکہ( عہدِ رسالت مآب ﷺ میں) لفظاً(نیت کے کلمات) نہیں تھے ۔ مصنف کا قول :(زبان سے الفاظ اداکرے )پس(اگر رات میں نیت کرے تو) یہ کہے :میں نے نیت کی کہ اللہ عزّ وجل کے لئے کل کا روزہ رکھوں گا یا آج کے رمضان کے فرض روزے کی نیت کرتاہوں، اگر نیت دن میں کی ہے‘‘۔(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ،جلد3، ص:308)

علامہ ابو بکر بن علی بن محمد الحداد یمنی متوفّٰی 800ھ لکھتے ہیں : ترجمہ:’’ پس جب رات میں (روزے کی )نیت کرے تو کہے : میں نے نیت کی کہ اللہ تعالیٰ کے لئے کل رمضان کا فرض روزہ رکھوں گا ، اور اگر دِن میں نیت کرے تو کہے : میں نے نیت کی کہ اللہ تعالیٰ کے لئے آج رمضان کا فرض روزہ رکھتاہوں،(الجوہرۃالنیّرہ، ص:167)‘‘۔ الغرض اگر رات کو نیت کرنا چاہے تو یہ کہے کہ: ’’میں کل کے روزے کی نیت کرتاہوں ‘‘۔اور اگر صبح صادق کے وقت یا اس کے بعد کررہاہے تو یہ کہے :نَوَیْتُ اَنْ أَصُوْمَ ھٰذَاالْیَوْمَ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ فَرْضِ رَمَضَانَ،ترجمہ:’’میں آج کے رمضان کے فرض روزے کی نیت کرتاہوں‘‘۔

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

[email protected]

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...