وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

رمضان سے پہلے روزوں کا حکم

Articles
رمضان سے پہلے روزوں کا حکم

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھے، ہاں وہ شخص روزہ رکھ سکتا ہے جس کی عادت ہو اور اتفاق سے وہ دن (رمضان سے ایک یا دو دن پہلے) اس کی عادت کے مطابق ہوجائے۔‘‘ مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ہر ماہ تین روزے رکھتا ہے یا ہر پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتا ہے، اب وہ دن شعبان کے آخری دنوں میں آرہے ہیں تو اس شخص کے لیے اجازت ہے کہ وہ اپنی عادت کے مطابق روزے رکھے اور جس کی عادت نہیں ہے اس کے لیے منع ہے۔564

(سنن ابی داؤد شریف، باب فیمن یصل شعبان برمضان)