ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اگر ہم میں سے کسی کا روزہ ہو تو اسے چاہئے کہ وہ فحش نہ بکے ،جہالت اور گناہ کی باتیں نہ کرے۔ اگر اس سے کوئی فحش بات کرے یا جہالت سے پیش آئے یا جھگڑے پر آمادہ ہو تو اسے کہہ دینا چاہیے کہ بھائی میرا روزہ ہے۔
( صحیح بخاری و صحیح مسلم)