وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

چکن فرائیڈ رائس

Recipes
چکن فرائیڈ رائس

اجزاء:۔ 

چکن (ابال کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں) 1پائو، چاول (ابلے ہوئے) 750 گرام، چائنیز نمک ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ضرورت، سویا ساس ایک کھانے کا چمچہ، سرکہ 2کھانے کا چمچہ، کالی مرچ (پسی ہوئی) 2کھانے کے چمچے، سفید مرچ 1کھانے کا چمچہ، گاجر (باریک کٹی ہوئی) 2عدد، بندھ گوبھی آدھی، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) آدھا پائو، شملہ مرچ 3عدد، تیل 5-6کھانے کے چمچے، انڈے (پھٹے ہوئے) 2عدد۔

ترکیب:۔

 تیل میں گاجر اور بندھ گوبھی، کالی مرچ، سرکہ، سویا سوس، چائنیز نمک ڈال کر فرائی کرلیں پھر شملہ مرچ شامل کردیں۔ اس کے بعد ابلے ہوئے چاول شامل کریں پھر ابلی ہوئی چکن اور ہری پیاز شامل کرکے مکس کردیں۔ 5منٹ تک اوپر نیچے کرتے رہیں چاولوں کو، پھر الگ سے انڈے کو آملیٹ کی صورت میں فرائی کریں اور چمچے سے توڑ کر ٹکڑے کرکے چاولوں میں شامل کردیں۔ آخر میں پسی ہوئی سفید مرچ ڈال کر ملا کر چولہا بند کریں۔ گرما گرم چکن فرائیڈ رائس تیار ہیں، کیچپ کے ساتھ کھائیں۔