ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بندہ ایسا نہیں جو محض اللہ تعالیٰ کے لئے ایک دن کا روزہ رکھے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اسی ایک دن کے روزہ کی وجہ سے اسے جہنم سے ستر سال کی مسافت کے بقدر دور کردے گا۔(صحیح بخاری و صحیح مسلم)