وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

روزہ دار کے منہ کی بُو

Articles
روزہ دار کے منہ کی بُو

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اس ذات کی قسم! جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بُو کی قدر اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک و عنبر کی خوشبو سے زیادہ ہے۔ روزہ دار کو دو طرح کی فرحت حاصل ہوتی ہے۔ ایک فرحت تو روزہ افطار کرتے وقت حاصل ہوتی ہے اور دوسری فرحت روزہ دار کو اس وقت حاصل ہوگی جب وہ روز قیامت اپنے رب سے ملے گا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

صحیح بخاری کی ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ بندے نے اپنی بھوک، پیاس اور نفسانی خواہشات میری خاطر ترک کردیں اور میرے لئے روزہ رکھا، میں ہی اسے اس روزے کا خصوصی بدلہ دوں گا۔ عام نیکی کا بدلہ دس گنا ہوتا ہے اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ آدمی کے ہر عمل کا بدلہ بڑھا چڑھا کر ملتا ہے۔ عام نیکی کا بدلہ دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک ہوگا لیکن روزہ ایسی نیکی ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ روزہ میرے لئے خاص ہے اور میں خود اس کا خصوصی بدلہ دوں گا کیونکہ اس نے اپنی خواہشات اور کھانا پینا میرے لئے ترک کیا۔ روزہ دار کو دو مرتبہ فرحت حاصل ہوتی ہے۔ ایک افطار کے وقت اور دوسری مرتبہ اپنے رب سے ملاقات کے وقت۔ (صحیح مسلم)