وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

پالک اور دال کٹلٹس

Recipes
پالک اور دال کٹلٹس

اجزاء:

 پالک 1گٹھی۔ چاول کا آٹا 1پیالی۔ پودینہ 1/2 گٹھی۔ لہسن کے چھلے جوے 4عدد۔ ادرک 1ٹکڑا۔ کٹی ہری مرچ 6 عدد۔ ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا۔ نمک حسب ذائقہ۔ ثابت لال مرچ 6عدد۔ ڈبل روٹی کے سلائس 2عدد۔ ہری مرچ 4عدد۔ انڈا 1عدد۔ تیل حسب ذائقہ۔

ترکیب:

 پالک دھو کر باریک کاٹ لیں اور اس کا پانی خشک کر لیں۔ دال کو دھو کر دیگچی میں ابال لیں۔ ثابت لال مرچ، کٹی ہری مرچ، ڈبل روٹی کے سلائس، ثابت گرم مصالحہ، لہسن، ادرک، نمک ڈال کر اچھی طرح ابال لیں اور ہرا دھنیا شامل کر دیں۔ جب دال ابل جائے، پیس لیں۔ اب پالک میں انڈا، پودینہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، چاول کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملا کر کٹلٹس بنالیں اور فرائی کر لیں۔ گولڈن ہو جائیں تو پالک اور دال کٹلٹس تیار ہے۔