وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

جھٹ پٹ چکن مسالہ

Recipes
جھٹ پٹ چکن مسالہ

اجزاء:

 چکن ایک کلو لہسن آٹھ سے دس جوئے، پیاز (موٹی کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی، ثابت لال مرچیں دس سے بارہ عدد، کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ، ادرک ایک ٹکڑا، دہی (پھینٹا ہوا) ایک پیالی، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، تیل آدھی پیالی۔

ترکیب: 

چکن کو نمک، کالی مرچ اور دہی لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ پیاز، ادرک، لہسن، زیرہ اور لال مرچوں کو ملا کر موٹا موٹا پیس لیں۔ دیگچی میں تیل کو دو سے تین منٹ درمیانی آنچ پر ہلکا گرم کرکے ثابت گرم مسالہ ڈالیں۔ تیل جب کڑکڑانے لگے تو پسا مسالہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک بھونیں۔ چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر چولہے سے اُتارلیں۔ گرما گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔