وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

بوہری کٹلٹس

Recipes
بوہری کٹلٹس

اجزاء:

 گائے کا قیمہ 1/2 کلو۔ پسی ہری مرچ 1 کھانے کا چمچہ۔ باریک کٹا ہرا دھنیا 2کھانے کا چمچے۔ پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچہ۔ نمک ڈیڑھ چائے کا چمچہ۔ تیل پسی پیاز 2 کھانے کا چمچے۔ ابلے میش آلو 2 عدد۔ ہلدی پائوڈر 1/2 چائے کا چمچہ۔ بریڈ کرمبز حسب ضرورت۔ انڈے 2عدد۔ پسا گرم مصالحہ 1چائے کا چمچہ۔ کٹا زیرہ 1 چائے کا چمچہ۔ ڈبل روٹی 1 سلائس (بھیگا ہوا)۔ تیل تلنے کے لئے۔

ترکیب:

قیمے میں نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، زیرہ، پسا گرم مصالحہ، پسی ہری مرچ، باریک کٹا ہرا دھنیا، آلو، تلی پسی پیاز اور ڈبل روٹی کا سلاس ڈال کر اچھی طرح ملک کر لیں۔ پھر اس کے کٹلٹس بنا کر بریڈ کرمبز میں رول کریں۔ اس کے بعد پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔ آخر میں سلاد چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔