ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص لوگوں کو صحیح راستے کی دعوت دے اور نیکی کی طرف بلائے تو جو لوگ اس کی بات مان کر جتنی نیکیاں اور بھلائیاں کریں گے، ان نیکیوں کا جتنا ثواب ان کے کرنے والوں کو ملے گا، اتنا ہی ثواب اس شخص کو بھی ملے گا جس نے ان کو نیکی کی دعوت دی اور اس کی وجہ سے خود نیکی کرنے والوں کے اجروثواب میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ (صحیح مسلم)