ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے روز جب عرش الٰہی کے سوا کہیں سایہ نہ ہو گا، سات قسم کے لوگ عرش الٰہی کے زیر سایہ ہوں گے۔ ان میں سے ایک وہ شخص ہو گا جو اس قدر رازداری سے اللہ کی راہ میں خرچ کرے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہو کہ دایاں ہاتھ کیا خرچ کر رہا ہے۔ (صحیح بخاری)