ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت مکحول واثلہ بن اشفع رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے مسلمان بھائی کی پریشانی پر خوشی اور ہنسی کا اظہار مت کرو۔ بعید نہیں کہ اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ اُسے موجودہ پریشانی سے نجات دے دے اور اس پریشانی میں تمہیں مبتلا کر دے۔ (ترمذی)