ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے خطاب فرمایا اور میں نے ایسا خطبہ کبھی نہیں سنا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو میں جانتا ہوں اس کا اگر تم کو علم ہو جائے تو تم بہت کم ہنسو البتہ روئو بہت زیادہ۔ یہ سن کر صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر ایسا گریہ طاری ہوا کہ سب کے چہرے چادروں میں چھپ گئے۔ (سب پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔)