کیا صدقۃ الفطر کی ادائیگی کے لئے قرض لیا جاسکتا ہے؟

کیا صدقۃ الفطر کی ادائیگی کے لئے قرض لیا جاسکتا ہے؟

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

صدقۃ الفطر کی ادائیگی کے لئے قرض لیاجاسکتا ہے ؟

سوال: صدقۃ الفطر کی ادائیگی کے لئے قرض لیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ (محمد رفیق ،کراچی)

جواب: صدقۃ الفطر ہرصاحبِ نصاب مسلمان پر واجب ہے ،لیکن صدقۃ الفطر کے وجوب کے لئے نصاب پر سال گزرنا یا سال بھر صاحبِ نصاب رہنا شرط نہیں ہے۔نصابِ شرعی کی مقدار 612.36گرام چاندی یا اُس کی رائج الوقت قیمت کے مساوی نقد رقم ہے جو اس کی بنیادی ضرورت سے زائد ہو ۔

سونے کا نصاب اس وقت معتبر ہے جب کسی کے پاس صرفسونا ہو ، اگر کچھ سونا ہے مثلاً ایک یا دوتولے اور کچھ چاندی یا نود رقم ہے تو پھر پوری مالیت نکالی جائے گی اور چاندی کا نصاب (یعنی36ء612گرام چاندی کی موجودہ قیمت ) کا نصاب معتبر ہوگا ۔اگر عیدالفطر کے دن یعنی یکم شوال المکرم کو وقتی ضرورت سے زائد کم ازکم نصابِ زکوٰۃ کے برابر رقم نہیں ہے تو ایسے شخص پرفطرہ واجب نہیں ہے اور اِس کی ادائیگی کے لئے قرض لینے کی حاجت نہیں ہے ۔ ایسا شخص جو فطرہ اداکرنے کی اہلیت نہیں رکھتا ،اُس پر فطرہ اداکرنا واجب نہیں۔البتہ وہ صدقۂ فطر لینے کا استحقاق رکھتا ہے،اگر سب ہی فطرہ دینے والے ہوں تو لینے والا کون ہوگا؟۔قرض لے کر وہ اپنے اوپر ایک غیر واجب چیز کو ازخود واجب کررہا ہے ۔

مفلس شخص اگرچہ مُکلَّف نہیں لیکن اگر قرض لے کر فطرہ اداکیاہو تو فطرہ اداہوجائے گا ۔مال دار شخص اگر کسی سبب سے اُس وقت فطرہ کی ادائیگی پر قادر نہ ہو تو چونکہ اُس پر فطرہ واجب ہے ،لہٰذا اُس پر لازم ہے کہ قرض لے کر فطرہ اداکرے ۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 22  اپریل ،  2023

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 22  اپریل ،  2023

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 22  اپریل ،  2023

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟جواب: امام اور مقتدی دونوں نماز عیدالفطر کی نیت کریں۔ پھر...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : کوئی شخص نماز عید کی دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ اپنی پہلی رکعت کیسے پڑھے؟جواب :...

  • 22  اپریل ،  2023

مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال:کیا ہم کسی اسلامی مہینےاسلامی تہواریا کسی مخصوص اسلامی دن یا تاریخکو منا سکتے ہیں...

  • 22  اپریل ،  2023

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...

  • 22  اپریل ،  2023

ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...

  • 21  اپریل ،  2023

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال:تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟جواب:۔تراویح میں ختم قرآن پر دعا کا خصوصی اہتمام کرنا نہ...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...