حضرت سہل بن سعد ؓسے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو،اللہ کی نظر میں محبوب بن جاؤ گے اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے، اس سے بے اعتنائی برتو،تو لوگوں کے محبوب بن جاؤ گے‘‘۔(سنن ابن ماجہ)