ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جنت میں ایک دروازہ ’’ریان‘‘ نام کا ہے۔ قیامت کے دن اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے۔ ان کے علاوہ کوئی اور داخل نہ ہوگا۔ اس وقت آواز لگائی جائے گی ’’روزہ دار کہاں ہیں؟‘‘ تب وہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ان کے ساتھ کوئی اور داخل نہ ہوگا۔ اور جب وہ داخل ہوجائیں گے تو وہ دروازہ بند کردیا جائے گا۔ پھر اس دروازے سے کوئی داخل نہ ہوسکے گا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)