وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

جنت کے دروازوں سے داخلہ

Articles
جنت کے دروازوں سے داخلہ

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص اللہ کے راستے میں جوڑے کی شکل میں کچھ خرچ کرے گا (مثلاً دو مرتبہ چار مرتبہ وغیرہ) تو اسے جنت کے دروازوں سے پکارا جائے گا۔ اے اللہ کے بندے! تیرا یہ عمل خیر میں شمار ہوا۔ اگر وہ اہل صلوٰۃ میں سے ہے تو اسے باب صلوٰۃ سے پکارا جائے گا۔ اہل جہاد میں سے ہے تو اسے باب جہاد سے آواز دی جائے گی۔ روزہ داروں میں سے ہے تو اسے باب ’’ریان‘‘ سے آواز دی جائے گی اور اہل صدقہ کو باب الصدقہ سے پکارا جائے گا۔ اس وقت جناب صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا۔ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ پر میرے ماں، باپ قربان! کوئی ایسا بھی ہے جسے سب دروازوں سے پکارا جائے، گو اس کی ضرورت تو نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ہاں! ایسے بھی ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ تم بھی ان میں سے ہو گے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)