وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

اللہ تعالیٰ کی رحمت خاصہ کا مہینہ

Articles
اللہ تعالیٰ کی رحمت خاصہ کا مہینہ

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان کے قریب آنے پر ارشاد فرمایا: رمضان کا بابرکت مہینہ آگیا ہے۔ اللہ رب العزت اس ماہ مبارک میں تمہاری طرف خصوصی طور پر متوجہ ہوجاتے ہیں اور اپنی رحمت خاصہ نازل فرماتے ہیں، خطاؤں کو معاف فرماتے ہیں، دعاؤں کو قبول فرماتے ہیں۔ تمہارے ایک دوسرے سے نیکیوں میں آگے بڑھنے اور سبقت کرنے کو دیکھتے ہیں اور ملائکہ کے سامنے فخر کرتے ہیں۔ پس تم لوگ اللہ تعالیٰ کو اپنی نیکیاں دکھلاؤ۔ بدنصیب ہے وہ شخص جو اس ماہ مبارک میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم رہ جائے۔ (طبرانی، الترغیب والترہیب)