ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن بندۂ مومن کے میزان عمل میں حسن خلق سے زیادہ وزنی اور کوئی عمل نہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ فحش اور بے ہودہ گفتگو کرنے والے سے سخت ناراض ہوتے ہیں۔ (ترمذی شریف)