ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: جنت میں داخل ہونے والے لوگوں میں اکثریت کن لوگوں کی ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن لوگوں کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوگا اور جو حسنِ خلق سے آراستہ ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: جہنم میں جانے والے اکثر لوگ کون ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم میں جانے والے اکثر لوگ اپنے منہ (زبان اور منہ سے کوئی بات نکالنے اور کھانے پینے میں حلال و حرام کا خیال نہ رکھنے والے) اور اپنی شرم گاہ (غیر عورتوں سے ناجائز تعلقات رکھنے والے) کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔ (ترمذی)