وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

کھانا کھاتے وقت

Articles

کھانا کھاتے وقت

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تناول فرماتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹ لیا کرتے۔ کھانا کھاتے وقت کوئی لقمہ گرجاتا تو اسے جھاڑ پونچھ کر کھالیا کرتے اور فرماتے کہ اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑ دیا کرو اور آپ نے یہ بھی حکم دیا کہ سالن کا برتن بھی صاف کرلیا کرو۔ کیونکہ تم کو پتہ نہیں کہ تمہارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔ (صحیح مسلم)