کتاب و سنت کی روشنی میں
سوال:بعض لوگ دوسروں کیلئے دلالی کرکے خرید وفروخت میں اپنا کمیشن وصول کرتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟
جواب:حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سلسلے میں ایک اہم اصول بیان فرما دیا ہے۔ ’’ایمان والا نہ اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے اور نہ کسی دوسرے شخص کو‘‘ لہٰذا اگر کوئی شخص اپنی محنت و مشقت کا بدلہ جائز کمیشن کی صورت میں وصول کرتا ہے تو یہ جائز ہے اور اگر یہ کام شریعت مطہرہ کے تجارتی اصول اور قواعد کے خلاف ہے تو یہ ناجائز ہے۔